منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

ملک کے جنوبی علاقوں میں گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان

datetime 16  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آبا د (نیوز ڈیسک ) آئندہ دو روزکے دوران ملک کے جنوبی علاقوں سندھ، بلوچستان، جنوبی پنجاب میں گرمی کی شدت میں مزید اضافے کا امکان ہے. ہفتے کے اختتام سے آئندہ ہفتے کے وسط تک ملک کے بالائی علاقوں میں گرج چمک اور تیز ہوا آندھی کے ساتھ بارش کی پیشنگوئی کی ہے۔تاہم اتوار سے بدھ کے دوران اسلام آباد، فاٹا،خیبر پختونخواہ،(مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، کوہاٹ، مردان، بنوں، ڈی آئی خان ڈویڑن )، بالائی پنجاب(راولپنڈی، سرگودھا، فیصل آباد مےں منگل اور بدھ کے روز کوئٹہ، ڑوب، ڈی آئی خان، ملتان اور ساہیوال ڈویژن میں چند مقامات پر گرج چمک اور تیز ہوا/آندھی کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ پنجاب،خیبر پختونخواہ اور فاٹا کے کاشتکار اس دوران احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اورخشک رہے گا۔ تاہم آج رات مالاکنڈ ڈویڑن میں بعض مقامات پر گرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ہے۔ گزشتہ روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اورخشک رہا۔گزشتہ روز ریکارڈ کیے گئے گرم ترین مقامات مےں سندھ ،بلوچستان اور جنوبی پنجاب کے بیشتر علاقے شدید گرمی کے زیر اثر رہے۔سب سے زیادہ درجہ حرارت دادو میں48 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ پڈعیدن 46، رحیم یارخان ،شہید بینظر آباد، لاڑکانہ، موہنجوداڑو،سبی، جیکب آباد، سکھر، حیدرآباد، چھور 45، روہڑی اور مٹھی میں 44 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…