کراچی (نیوزڈیسک)سندھ اسمبلی کی نئی بلڈنگ میں صوبائی وزیر اطلاعات و بلدیات شرجیل انعام میمن کے دفتر کے باہر مردہ چیل پائی گئی ہے ۔مردہ چیل کی موجودگی کی اطلاع پر اسمبلی میں کھلبلی مچ گئی ۔اسپیشل برانچ کی جانب سے مردہ چیل کی دفتر کے باہر موجودگی کے واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں ۔مردہ چیل کی موجودگی پر جادو ٹونہ سمیت مختلف پہلوو ں پر غور کیا جارہا ہے ۔