اسلام آباد (نیوزڈیسک)وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ پاکستان کے اندر بعض حسد رکھنے والے جلے ہوئے دوست ہیں جو احتجاجی سیاست کی طرف دھکیلنا چاہتے ہیں .ہم عظیم پاکستان کی منزل کی طرف گامزن رہیں گے کوئی الزام , دھرنا , بہتان ہمیں اپنی منزل سے نہیں ہٹا سکتا . نواز شریف کی قیادت میں پاکستان کو روشن ,کرپشن فری ملک بنائینگے . ریلوے کے خسارے میں ایک سے ڈیڑھ ارب روپے کمی آئےگی . جب آئے تو ریلوے آئل کا سٹاک ایک دن کےلئے بھی نہیں تھا . اب دو ہفتوں کا سٹاک موجود ہے . ریلوے کسی کا نادہندہ نہیں . پنشنرز کو قطاروں میں نہیں لگنا پڑےگا ۔جمعہ کو گرین لائن ایکسپریس ٹرین کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ سعدرفیق نے ریلوے کی جانب سے دل کی گہرائیوں سے وزیر اعظم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ ریلوے کی بحالی اور پیشقدمی کا سفر نہایت کامیابی سے جاری ہے اس میں کوئی شک نہیں کہ یہ کامیابی وزیراعظم کی سرپرستی اور فری ہینڈ دیئے بغیر ممکن نہیں تھی انہوںنے کہاکہ ہماری کوئی فائل کسی سیکرٹریٹ میں نہیں رکی کوئی بھی مطالبہ لیکر آتا تھا تو اسے پورا کیا جاتا تھا ہم نے 2013کے عام انتخابات میں جو وعدے کئے تھے وہ یاد ہیں اس میں ایک وعدہ تھا کہ سرکاری اداروں کو آئی سی یو سے باہر نکالیں گے باقی وعدوں کی طرح یہ وعدہ بھی پورا ہوگیا ہے ایک کروڑ سے زائد مسافر ریلوے سسٹم میں واپس آئے ہیں 2012میں ریلوے کی آمدن 18ارب 60کر وڑ روپے تھے اس سال انشاءاللہ 31ارب کے ٹارگٹ کو عبور کرلینگے انہوںنے کہاکہ گیارہ ریلوے اسٹیشن کی اپ گریڈیشن پر کام جاری ہے جو مکمل ہونے کے بعد پہچانے بھی نہیں جائینگے یہ ریلوے اسٹیشن ورلڈ کلاس ہونگے چینی سرمایہ کاری سے پہلے ریلوے کے ادارے کو بحال کر دیا ہے انہوںنے کہا کہ ہمیں ابھی بھی پانچ سو لو کو موٹیو چاہئیں ہم نے ریلوے میں سکیورٹی کے انتظامات کو بہتر کیا ہے دو سالوں کے اندر ریلوے کی ایک مرلہ زمین بھی فروخت نہیں کی 2013-14وہ پہلا سال تھا جس میں ریلوے کاخسارہ کم ہوا 2014-15وہ پہلا سال ہوگا جس میں ریلوے کے خسارے میں ایک سے ڈیڑھ ارب روپے کمی آئےگی جب ہم آئے تھے تو ریلوے آئل کا سٹاک ایک دن کےلئے بھی نہیں تھا اب ہمارے پاس دو ہفتوں کا سٹاک موجود ہے ریلوے کسی کا نادہندہ نہیں ہے ایک کروڑ 25لاکھ پنشنرز ہیں جن میں ایک کروڑ پنشنرز کو سسٹم میں لے آئے ہیں اب یہ بزرگ قطاروں میں نہیں لگیں گے اورآپ کو کہیں بھی بزرگوں کی قطاریں نظرنہیں آئیں گی انہوںنے کہاکہ ریلوے کی ایک لاکھ 66ہزار زمین ہے پنجاب میں دس ہزار ایکڑ زمین میں اضافہ دیکھا گیا ہے ہم نے 31ہزار ایکڑ زمین ریکور کی ہے ریلوے میں سفارش کا کوئی کلچر نہیں ہے ریلوے یونین نے دوسال میں کوئی ہڑتال نہیں کی 160لوکو موٹیو تھے اب 280لوکو موٹیو آپریشنل ہیں مسلم لیگ (ن)کی حکومت ریلوے کی مضبوط فاﺅنڈیشن دیکر جائےگی اور اگر آنے والے اسی ٹریک پر چلتے رہے تو ایک دہائی میں پاکستان ریلوے کا شکار خطے کی بہترین ریلوے میں ہوگا انہوںنے کہاکہ ہمارے راستے میں روڑے اٹکائے جارہے ہیں پاکستان کے اندر بعض حسد رکھنے والے جلے ہوئے دوست ہیں جو ہمیں احتجاجی سیاست کی طرف دھکیل رہے ہیں مگر ہمیں اس کی کوئی پرواہ نہیں ہم عظیم پاکستان کی منزل کی طرف گامزن رہیں گے کوئی الزام , دھرنا , بہتان ہمیں اپنی منزل سے نہیں ہٹا سکتا ۔وزیرریلوے نے کہاکہ ہم نے وزیر اعظم سے صبر سیکھا ہے جلا وطنی کے سخت دنوں میں وزیر اعظم نے صبر کیا جب ہم ان سے ملنے جاتے تھے تو وزیر اعظم کہتے تھے کہ ابھی بہت گنجائش پڑی ہوئی ہے ہم جن باتوں کا جواب دے سکتے تھے وزیر اعظم نے ہمیں جواب دینے سے روکا ہمیں سخت بات نہیں کر نے دی ہم پر الزامات لگائے گئے ہم نواز شریف کی قیادت میں پاکستان کو روشن پاکستان بنائینگے کرپشن فری ملک بنائینگے اس کی تقدیر بدلیں گے اور غربت کا خاتمہ کرینگے ۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں