بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

سندھ میں اعلیٰ پولیس افسران کروڑوں کے مالک نکلے،تہلکہ خیز انکشافات

datetime 15  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوزڈیسک)سندھ پولیس کے کرپٹ افسران کی فہرست تیار کرنا شروع کردی گئی ہے، اعلی عہدوں پر فائز پولیس افسران سب سے زیادہ اثاثوں کے مالک نکلے ہیں۔تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت کی جانب سے پولیس کے اعلی افسران کی کے اثاثہ جات کی فہرست مرتب کی گئی ہے جس میں کچھ ایسے افسران کے نام بھی شامل ہیں جو ایماندار ہیں لیکن زیادہ ترکرپٹ نکلے ہیں۔فہرست کے مطابق ڈی آئی جی، اے آئی جی سے لے ڈی ایس پی کی سطح کے افسران کے اثاثہ جات کی بھی جانچ پڑتال کی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق کئی اعلی افسران کروڑوں روپے مالیت کے بنگلے، ہوٹلز، پٹرول پمپ اور بیرونِ ملک کاروبار کے مالک نکلے جبکہ کچھ کے بلڈرز کے ساتھ کاروباری تعلقات ہیں۔اس ضمن میں سی پی ایل سی کے سابق سربراہ جمیل یوسف نے کہاکہ پاکستان کی بدقسمتی یہ ہے کہ یہاں کوئی ایسا ادارہ نہیں جو کہ کسی بھی برسراقتدار شخص کا احتساب کرسکے۔انہوں نے کہاکہ ان تمام حرکتوں سے نقصان ریاست کا ہوتا ہے احتساب صرف پولیس کا ہی نہیں بلکہ تمام بیوروکریسی کا ہونا چاہئیے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…