پشاور (نیوز ڈیسک) نیب پشاور نے ایک کارروائی کے دوران منیجر سمال ڈیمز شہزاد بہرام کو گرفتار کرلیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق شہزاد بہرام پر الزام ہے کہ اس نے بطور پبلک ہیلتھ انجینئر نوشہرہ بڑے پیمانے پر غبن کیا ہے اور ٹرانسفرکی خریداری میں غبن کا الزام بھی ہے نیب نے شہزادہ بہرام کو تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔