بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

ایبٹ آباد سے کالعدم لشکر اسلام کا اہم رکن یاسین گرفتا ر

datetime 12  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) محکمہ انسداد دہشت گردی نے ہزارہ ریجن ایبٹ آباد کے نواحی علاقے میں خفیہ اطلاعات پر کامیاب کارروائی کرتے ہوئے کالعدم لشکر اسلام کا اہم رکن یاسین کو حراست میں لے لیا ہے ۔ خیبرپختونخواہ حکومت کی طرف سے ملزم کے سر پر انعامی قیمت 5 لاکھ روپے مقرر کر رکھی تھی ۔ ملزم کا تعلق خیبرایجنسی کی تحصیل باڑہ کے علاقے اکاخیل سے ہے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق منگل کے روز محکمہ انسداد دہشت گردی ہزارہ ریجن نے ایبٹ آباد کے نواحی علاقے میں خفیہ اطلاعات پر ایک گھر میں چھاپے کے دوران پشاور کے نواحی علاقے متنی میں دہشت گردی کی متعدد وارداتوں میں ملوث تھے ۔ پولیس کو مطلوب دہشت گرد یاسین کو حراست میں لے لیا ہے ۔محکمہ انسداد دہشت گردی حکام کے مطابق حراست میں لئے گئے ملزم کی شناخت یاسین کے نام سے ہو چکی ہے اور ملزم خیبرایجنسی کے علاقے باڑہ اکاخیل سے ہے خیبرپختونخوا حکومت کی طرف سے ملزم کے سر کی قیمت 5 لاکھ مقرر کی گئی تھی ملزم کا تعلق کالعدم تنظیم اسلام آباد سے ہے اور پشاور کے نواحی علاقے میں متعدد وارداتوں میں ملوث ہونے کی وجہ سے مقامی پولیس کو مطلوب ہے ملزم کے ٹھکانے سے اسلحہ بارودی مواد اور ممنوعہ لٹریچر بھی برآمد ہوا ہے مزید تفتیش کے لئے ملزم کو نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…