ذرائع کے مطابق چیئرمین نادرا نے میرٹ پر رپورٹ دیکر ایک بار پھر حکومت کے لیے مشکلات میں اضافہ کر دیا ہے جس کوحل کرنے کے لیے حکومت نے بھی بلدیاتی الیکشن میں وفاقی وزیر کو ناک آوٹ کرنے کا ایک منصوبہ بنالیاہے ،مگر وفاقی وزیر ذرائع کے مطابق چوہدری نثار نے موجودہ مسائل سے نکلنے کیلئے ایک اہم مشاورت کی اور وہ امید سے ہیں کہ اگر وہ میرٹ پر عوام کی خدمت کرتے رہے تو پھر عوام اور بے آواز لاٹھی انکی مدد کو ضرور آئیگی ۔واضع رہے کہ وفاقی وزیر داخلہ کےساتھ شریف برادران نے ایک پرانا وعدہ کر رکھا تھا کہ وطن واپسی پرانہیں سی ایم پنجاب بنائیںگے چوہدری نثار نے اپنی سیاست کو ہمیشہ امر کرنے کے لیے آزاد ٹکٹ پر ایم پی اے کا الیکشن لڑ کر کامیابی بھی حاصل کی مگر وہ وعدہ آج تک وفا نہ ہو سکا جس کے باعث دوریا ں بڑھتی ہی چلی گئیں۔