راولپنڈی کے سینٹر چوہدری تنویر کو سینٹر کا ٹکٹ بھی معمولی تنازعہ کی وجہ بنا ،وفاقی وزیر داخلہ کا وفاقی پولیس سمیت ملک بھر میں کردار کو خراج تحسین ملنا بھی حکومت کے حلق سے سوکھے نوالے کی طرح اترنے نہیں پا رہا ہے دوسری جانب ایس پی ارم عباسی کے واقعہ نے جلتی پر تیل کا کام کیا ،ذرائع کے مطابق میٹرو بس منصوبے پر وفاقی وزیر کو اعتماد میں نہیں لیا گیا اور راولپنڈی کی تعمیر و ترقی پر سابق ایم این اے سمیت ایک سینٹر کو ترجیح دینا وفاقی وزیر نے اپنے خلاف ایک انتقام ہی سمجھا۔وزارت ذرائع کے مطابق نادرا کے چیئرمین کو وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ وہ کسی صور ت میرٹ کے خلاف کام کو پسند نہیں کر یں گے اگر نادرا رپورٹ مسلم لیگ ن کے خلاف جا رہی ہیں جانے دیں مگر وقت پر دی جانی چاہیے تاکہ آنے والے وقت میں ایک قومی ادارے پر جانبداری کا دھبہ نہ لگ جائے ،