بدھ‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

نادرا رپورٹ پی ٹی آئی کے موقف کی تائید ہے، شیریں مزاری

datetime 10  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کی ترجمان ڈاکٹر شیریں مزاری نے وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت پی ٹی آئی فوبیا کا شکار ہے۔ نادرا کی رپورٹ آنے کے بعد وزراءکی پریشانیاں سمجھ سکتے ہیں۔ درباری وزراء حکومت کی ڈوبی ہوئی کشتی کو بچانے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں۔ شیریں مزاری نے دعویٰ کیا کہ عوامی مینڈیٹ چوری کرنے والوں کا جلد احتساب اور دھاندلی زدہ حکومت سے جلد چھٹکارا ملنے والا ہے۔ نادرا کی رپورٹ نے پی ٹی آئی کے موقف کی تائید کی ہے۔ انہوں نے سوال کیا کہ چودھری نثار بتائیں کے 93 ہزار ووٹرز کو اور کیا کہیں، جن ووٹرز کی شناخت نہیں ہو سکتی ان کی تشریح بھی چودھری نثار ہی کر دیں۔ پی ٹی آئی ترجمان نے کہا کہ نادرا چودھری نثار کی جاگیر نہیں ہے۔ این اے 122 سے چھ ہزار ووٹ جعلی نکلے ہیں، قوم سے سچ بولیں۔



کالم



دنیا کا انوکھا علاج


نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…