منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

امریکہ نے الجزیرہ ٹی وی اسلام آباد کے بیورو چیف کو دہشتگردوں کی فہرست میں شامل کرلیا

datetime 9  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد( نیوز ڈیسک )امریکا نے اسلام آباد میں الجزیرہ ٹی وی کے بیورو چیف کو دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کرلیا ہے۔ امریکی انٹیلی جنس کی خفیہ دستاویزات کے مطابق قطری نشریاتی ادارے کے اسلام آباد کے بیورو چیف احمد معفاق زیدان القاعدہ اور اخوان المسلمین کے ممبر ہیں۔ روسی نشریاتی ادارہ ”آر ٹی“ اور دیگر مغربی ذرائع ابلاغ کے مطابق قطری ٹی وی الجزیرہ کے اسلام آباد کے بیورو چیف کو امریکی حکومت نے القاعدہ کا رکن قرار دے کر اسے مشتبہ دہشت گردوں کی واچ لسٹ پر رکھ دیا ہے۔ انتہائی خفیہ دستاویز کے مطابق القاعدہ کورئیرز کا پتہ لگانے کے لئے امریکی ڈیٹا کے تجزیہ سے یہ بات سامنے آئی ہے۔امریکی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق بریفنگ میں بتایا گیا کہ اسلام آباد میں طویل عرصہ تک الجزیرہ کے لئے صحافیانہ خدمات انجام دینے والے احمد معفاق زیدان دہشت گروپ کے رکن ہیں۔ شامی ملک سے تعلق رکھنے والے ذیدان نے اپنے پورے کیرئیر میں طالبان اور القاعدہ کے بارے رپورٹنگ کیں۔ اس نے اسامہ بن لادن سمیت کئی ہائی پروفائل سئنیر القاعدہ کے رہنماﺅں کے انٹرویو کیے۔ جون 2012میں دی گئی نیشنل سیکورٹی ایجنسی کی پاور پوائنٹ پریزنٹیشن میں ایک سلائڈ پر اس کی تصویر، نام اور دہشت واچ لسٹ شناختی نمبر اور اسے ایک ’القاعدہ کے رکن‘ کے علاوہ اخوان المسلمون کا لیبل بھی دیا گیا اور یہ بھی واضح کیا گیا کہ یہ الجزیرہ کے لئے کام کرتا ہے۔ ایڈورڈ سنوڈن کی طرف سے فراہم دستاویزات میں یہ پریزنٹیشن شامل تھی۔ زیدان نے فون پر ان تمام دعووں کو مسترد کیا ہے کہ وہ القاعدہ یا اخوان المسلمین کا رکن رہا ہے۔

مزید پڑھئے:عمران خان اور پرویز مشرف کا شرو مر گیا ‘پر یاد آتا ہے

الجزیرہ کے ذریعے دی جانے والی وضاحت میں زیدان نے کہ اس کا کیریئر افغانستان اور پاکستان میں خطرناک کام کے کئی سالوں پر پھیلا ہے اور اہم لوگوں سے انٹرویو کرنا اس کے صحافیانہ پیشے کا ایک حصہ تھا۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…