جمعہ‬‮ ، 15 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

این اے 122 اور 125 سے متعلق پری اسکین رپورٹ پر غلط فہمیاں پھیلائی جارہی ہیں، نادرا

datetime 7  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک)نادرا نے این اے 122 اور این اے 125 سے متعلق ڈپلیکیٹ سیریل پر سیاسی جماعت کے پری اسکین رپورٹ پر موقف کو مسترد کردیا ہے۔ترجمان نادرا کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ سیاسی جماعت نے نادرا کی پری اسکین رپورٹ غلط انداز میں پیش کی کیونکہ این اے 122 اور این اے 125 میں ڈپلیکیٹ سیریل نمبرز کی نشاندہی سے متعلق اطلاع درست نہیں اس حوالے سے ایک پارٹی کی جاب سے پھیلائی گئی بات درست نہیں ہے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ پری اسکین رپورٹ میں کسی ایک جگہ بھی د±ہرے سیریل نمبر کا ذکر نہیں، 50 بیلٹ پیپرز بک نہ ہونے کی خبر بھی درست نہیں ہے جب کہ این اے 122 کے 30 پولنگ اسٹیشنز پر د±ہرے سیریل نمبر کی خبروں میں بھی کوئی صداقت نہیں ہے۔نادرا کے ترجمان کا کہنا تھا کہ رپورٹ میں ایسا کوئی بیلٹ پیپر نہیں ملا جسے الیکشن کمیشن نے جاری نہ کیا ہو جب کہ اضافی بیلٹ پیپرز کی ترسیل میں معمولی انسانی غلطی کی نشاندہی ہوئی ہے تاہم چند سیاسی حلقے اس حوالے سے غلط فہمیاں پھیلا رہے ہیں لہٰذا معاملہ زیر سماعت ہے اس پر تبصرے میں احتیاط برتی جائے۔



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…