-
کراچی(نیوزڈیسک)سندھ ہائیکورٹ کے چیف جسٹس فیصل عرب نے پھانسی کے منتظرمجرم صولت مرزا کی درخواست پر ممبر انسپکشن کمیٹی ٹو سے مقدمات کی تفصیلات طلب کر لی ہیں۔سندھ ہائیکورٹ کے چیف جسٹس فیصل عرب نے ممبر انسپکشن ٹیم ٹو عبداللہ چنا کو ہدایت کی ہے کہ مچھ جیل میں پھانسی کے منتظرمجرم صولت مرزا کے مقدمات کی تفصیلات سے آگاہ کیا جائے۔ چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے ایم آئی ٹی ٹو کو ہدایت کی ہے کہ یہ بتایا جائے کہ صولت مرزا کے کتنے مقدمات زیر سماعت ہیں اور یہ مقدمات کس سٹیج پر ہیں۔ چیف جسٹس نے رائے بھی طلب کی ہے کہ آیا زیر سماعت مقدمات کے فیصلوں تک پھانسی پر عملدرآمد روکا جا سکتا ہے یا نہیں؟۔ صولت مرزا نے اپنی درخواست میں موقف اختیار کیا تھا کہ اس کے جے آئی ٹی بیان کی روشنی میں تفتیش کی جائے اور تفتیش مکمل ہونے تک پھانسی پر عملدرآمد روکا جائے۔
چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے صولت مرزا کامعاملہ اپنے ہاتھ میں لے لیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
اسکولوں میں چھٹی کا اعلان کردیا گیا
-
طلبہ کےلئے خوشخبری،ہفتہ وار دو چھٹیوں کا اعلان
-
کراچی؛ فلیٹ سے ڈاکٹر، اسکی بیوی اور 3 بچوں کی لاشیں برآمد، ابتدائی تفتیش میں اہم انکشاف
-
حکومت کی ایک سال کے لیے پیٹرولیم لیوی ختم کرنے کی تجویز
-
حکومت کاپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کا اعلان
-
عالمی مارکیٹ میں تیل سستا ہو گیا، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان
-
بھارت کے امیر ترین کھلاڑی ویرات کوہلی کی مالیاتی سلطنت کی تفصیلات سامنے آ گئیں
-
بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)
-
شہریوں کیلئے بڑی سہولت، پاسپورٹ بنوانا مزید آسان
-
دنیا بھر میں ایرانی ایئرلائنز کی سروس بند، نہ ٹکٹ نہ لینڈنگ کی اجازت ہوگی
-
زلزلے کے جھٹکے،شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا
-
اسلام آباد میں ممکنہ احتجاج، متعدد تعلیمی اداروں میں غیراعلانیہ تعطیلات
-
معاذ صداقت نے سی پی ایل فائنل میں ایک اور نئی تاریخ رقم کردی
-
حکومت بجلی کی خرید و فروخت کے عمل سے باہر؛ صارفین اب بجلی خود خرید سکیں گے



















































