بدھ‬‮ ، 05 اگست‬‮ 2026 

ذوالفقار علی مرزا کے فارم ہاﺅس کا گھیراﺅکیوں کیا ،فائرنگ شروع،شہر بند کرادیاگیا

datetime 5  مئی‬‮  2015 |

پنگریو(نیوزڈیسک) پولیس کی بھاری نفری کی جانب سے ڈاکٹر ذوالفقار علی مرزا کے فارم ہاو س کا گھیراﺅ کر نے کی اطلاع ملتے ہی پنگریو میںمرزا گروپ کے مسلح حامی سڑکوں پر نکل آئے اور انہوں نے شدید ہوائی فائرنگ کر کے شہر بند کرادیا شہر میں شدید فائرنگ کے باعث زبردست خوف وحراس پھیل گیا مشتعل کارکنوں نے پنگریو پولیس اسٹیشن کے مین گیٹ کے سامنے پنگریو ٹنڈو باگو روڈ پر ٹائر نذر آتش کر کے روڈ بلاک کر دیا شہر بھر میں فائرنگ کے باعث چند لمحوں میں تمام کاروباری اور تجارتی مارکیٹیں بند ہوگئیں جس کے بعد پنگریو پولیس نے شہر میں گشت کرنا شروع کر دیا جبکہ شہری اتحاد اور پاکستان پیپلز پارٹی کے کارکن بھی اسلحہ، کلہاڑیاں ، ڈنڈے لے کر باہر نکل آئے اور شہر کھلوانے کی کوشش کی پولیس، شہری اتحاد اور پاکستان پیپلز پارٹی کے کارکنوں نے تاجروں کو مکمل تحفظ فراہم کر نے کی یقین دہانی کرائی جس پر بعد ازاں شہر کھلنا شروع ہوگیا تاہم بعض دکانیں بدستور بند رہیں اور تاجروں میں کسی متوقع تصادم یا ناخوشگوار واقعہ پیش آنے کے خدشے کے باعث خوف وحراس موجود تھا ادھر شہری اتحاد اور پاکستان پیپلز پارٹی کے کارکنوں نے شہر میں فائرنگ کرنے اور خوف وحراس پھیلا کر کاروبار بند کرانے کے خلاف پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا اس موقع پر بابر راجپوت، اشرف شورو اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مرزا گروپ کے کارکنوں نے شہر میں غنڈہ گردی اور دہشت گردی کی ہے جس کے خلاف فوری کاروائی کی جائے انہوں نے کہا کہ مرزا گروپ جان بوجھ کر پنگریو جیسے پر امن شہر کا ماحول کشیدہ کررہا ہے اور تاجروں کو اسلحہ کے زور پر اپنا کاروبار بند کر نے پر مجبور کیا جارہا ہے انہوں نے کہا کہ شہری اتحاد اور پاکستان پیپلز پارٹی کے کارکن تاجروں کی ہر طرح سے حفاظت کریں گے اور اب کسی کو بھی زبردستی کاروبار بند کرانے کی اجازت نہیں دی جائے گی شہری اتحاد کے کارکنوں نے زبردست نعرے بازی بھی کی جبکہ دونوں گروپوں کے ایک دوسرے کے آمنے سامنے آنے کے خدشے اور مسلح تصادم کے خدشے پر پولیس کی بھاری نفری شہر کے مختلف مقامات پر تعینات کر دی گئی اور گشت میں بھی اضافہ کر دیا گیا خبر لکھے جانے تک شہر کی صورتحال کشیدہ تھی اورتاجروں و شہریوں میں خوف وحراس پایا جاتا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)


گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…