منگل‬‮ ، 22 ستمبر‬‮ 2026 

الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخوا میں ہونےوالے انتخابات کے امیدواروں کو مشکل میں ڈال دیا

datetime 5  مئی‬‮  2015 |

پشاور(نیوزڈیسک) الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخوا میں ہونےوالے انتخابات کےلئے امیدواروں کومصحکہ خیز انتخابی نشانات الاٹ کردیئے،انتخابی نشانات میں پاجامہ،فیڈر،چوہا،سانپ،جاڑو ،بنڈی،کیلا،گاجر،بالیاں اوردیگرنشانات شامل ہیں،امیدواروں نے انتخابات نشانات پر اعتراض کرتے ہوئے مسترد کردیا ہے۔ضلعی انتظامیہ پشاور کے دفتر میں الیکشن کمیشن کی جانب سے 125 مختلف نشانات کی لسٹیں آویزاں کی گئی ہے جس میں امیدواروں کو مگر مچھ ایش ٹرے گاجر مولی پاجامہ سانپ اور چوہے جیسے نشانات شامل ہیں جس پر امیدواروں نے شدید ردعمل کااظہار کرتے ہوئے انہیں مسترد کر دیاہے امیدواروں کا کہنا تھا کہ ان نشانات سے عوامی حلقے میں انکے لیے مزاق کاباعث بنے گی۔خیبر پختونخوا میں 30 مئی کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے ویلج اور نائبر ہوڈ کونسلوں پر امیدواروں کو انتخاباتی نشانات جاری کردئے گئے چوہا مگر مچھ سانپ گاجر مرغی اور فیڈر جیسے عجیب و غریب نشانات لوگوں کی توجہ کا مرکر بنے ہوئے ہیں جبکہ امیدواروںنے ان نشانات پر تحفظات کا ااظہار کیاہے۔ ضلعی انتظامیہ کے دفتر میں آویزاں لسٹیں لوگوں کی توجہ کامرکز رہے جن میں گلدستہ دستی پنکھے جیسے نشانات پر پسندیگی کا اظہار تو کیا تاہم بوتل بھنڈی اور سیگریٹ کے ایش ٹرے جیسے نشانات دئے جانے پر امیدواروں کا کہنا تھا کہ یہ نشانات انکے لیے مذاق کا باعث بنے گے اور وہ عوام کو کیا پیغام دیں گے۔۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…