لاہور ( نیوزڈیسک) بینکنگ کورٹ لاہور نے فراڈ کیس میں تحریک انصاف پنجاب کے صدر اعجاز احمد چوہدری کو 13مئی تک ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا آخری موقع دیتے ہوئے نوٹس جاری کر دیا۔نجی بینک سے 5کروڑ روپے قرضہ لے کر واپس نہ کرنے پر پی ٹی آئی کے صوبائی صدر اعجاز احمد چوہدری کے خلاف ایف آئی نے بینک کی درخواست پر مقدمہ درج کر رکھا ہے تاہم بینکنگ جرائم کورٹ نے قرضہ واپس کرنے کی یقین دہانی پر اعجاز چوہدری کی پانچ لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کر رکھی ہے۔گزشتہ روز دوروان سماعت ایف آئی اے کے وکیل نے بتایا کہ عدالتی حکم کے باوجود اعجاز احمد چوہدری نے ابھی تک 5لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع نہیں کروائے۔ضمانتی مچلکے جمع نہ کرانے والے ملزمان ضمانت کا حق محفوظ نہیں رکھتے۔ عدالت نے اعجاز چوہدری کو 13مئی تک ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا آخری موقع دے دیتے ہوئے نوٹس جاری کر دیا۔عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اگر اعجاز چوہدری کی جانب سے ضمانتی مچلکے جمع نہ کرائے گئے تو ضمانت منسوخ کی جا سکتی ہے۔
فراڈ کیس ‘پی ٹی آئی کے رہنما اعجاز چوہدری کو 13مئی تک ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا آخری موقع
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
اسکولوں میں چھٹی کا اعلان کردیا گیا
-
طلبہ کےلئے خوشخبری،ہفتہ وار دو چھٹیوں کا اعلان
-
کراچی؛ فلیٹ سے ڈاکٹر، اسکی بیوی اور 3 بچوں کی لاشیں برآمد، ابتدائی تفتیش میں اہم انکشاف
-
حکومت کی ایک سال کے لیے پیٹرولیم لیوی ختم کرنے کی تجویز
-
حکومت کاپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کا اعلان
-
عالمی مارکیٹ میں تیل سستا ہو گیا، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان
-
بھارت کے امیر ترین کھلاڑی ویرات کوہلی کی مالیاتی سلطنت کی تفصیلات سامنے آ گئیں
-
شہریوں کیلئے بڑی سہولت، پاسپورٹ بنوانا مزید آسان
-
بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)
-
دنیا بھر میں ایرانی ایئرلائنز کی سروس بند، نہ ٹکٹ نہ لینڈنگ کی اجازت ہوگی
-
زلزلے کے جھٹکے،شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا
-
اسلام آباد میں ممکنہ احتجاج، متعدد تعلیمی اداروں میں غیراعلانیہ تعطیلات
-
معاذ صداقت نے سی پی ایل فائنل میں ایک اور نئی تاریخ رقم کردی
-
حکومت بجلی کی خرید و فروخت کے عمل سے باہر؛ صارفین اب بجلی خود خرید سکیں گے



















































