اسلا م آ با د(نیوز ڈیسک)ملک بھر کے بیشتر حصوں میں موسم گرم اور خشک ہے ، محکمہ موسمیا ت نے پیش گوئی کی ہے کہ رواں ہفتے کے آخر میں پنجاب ، خیبر پختونخوا، بلوچستان، بالائی سندھ اور کشمیر میں کہیں کہیں تیز ہواوں کے ساتھ بادل برس سکتے ہیں۔ملک کے بیشتر حصوں میں سورج آنکھیں دکھانے لگا ، راولپنڈی ، اسلام آباد سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور گرم ہے۔ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بھی یہی صورتحال برقرار رہے گی۔ لاہور میں بھی گرمی کی شدت بتدریج بڑھنے لگی ، ملتان شہر اور گرد و نواح میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ سندھ میں گرمی کی شدت برقرار رہے گی جبکہ کراچی میں سمندری ہوا چلنے کے باعث گرمی کی شدت میں اضافہ کا امکان نہیں ، کوئٹہ سمیت صوبے کے اکثر علاقوں میں گرمی کی شدت میں اضافہ برقرار ہے۔ گزشتہ روز سندھ ، بلوچستان اور جنوبی پنجاب کے بھی بیشتر علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں رہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق رواں مہینے کے دوسرے اور تیسرے ہفتے کے دوران موسمی حالات غیر یقینی رہنے کی توقع ہے۔ پنجاب، خیبر پختونخوا، بلوچستان، بالائی سندھ اور کشمیر میں کہیں کہیں تیز ہواوں کے ساتھ بادل برس سکتے ہیں۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
موسمی پرندے
-
انمول پنکی کیسے گرفتار ہوئی؟ تہلکہ خیز انکشافات سامنے آگئے
-
عوام کیلئے بڑی خوشخبری ، عالمی مارکیٹ میں سولر پینلز کی قیمتیں تاریخ کی کم ترین سطح پر پہنچ گئیں
-
پیٹرول کی قیمتیں کب کم ہوں گی؟ خواجہ آصف نے بڑی خوشخبری سنا دی
-
پی ٹی آئی کے اہم رہنما انتقال کر گئے
-
عید الاضحیٰ کے دوران ملک بھر میں موسم کیسا رہےگا؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی
-
آئی پی پیز کو دفن کر دیا ، اب بجلی کو اتنا سستا کرنے جا رہے ہیں کہ لوگ بیٹری میں محفوظ کر کے را...
-
بیرونِ ملک جانے والے پاکستانی شہریوں کو اہم ہدایت جاری
-
ایک میزائل، متعدد نشانے، بھارت کا’’مشن دیویاستر‘‘ کے تحت ایڈوانسڈ اگنی میزائل کا کامیاب تجربہ
-
بجلی کی پیداوار سے متعلق وزیراعظم کا بڑا فیصلہ
-
ذوالحج 1447 ہجری کا چاند کب نظر آنے کا امکان ہے؟ سپارکو نے ممکنہ تاریخ بتا دی
-
آئندہ 24گھنٹوں کے دوران بارش اور ژالہ باری کا امکان
-
مزید 191 غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائیٹیاں سامنے آ گئیں
-
کتابوں پر پلاسٹک کور چڑھانے پر مکمل پابندی عائد، خلاف ورزی پر بھاری جرمانے عائد کرنے کا فیصلہ



















































