اسلام ا باد (نیوز ڈیسک) وفاقی حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ اگر پرانے مینول اسلحہ لائسنس 31 دسمبر 2015 تک کمپیوٹرائزڈ نہیں کروائے گئے تو وہ منسوخ کردیے جائیں گے۔وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان کی زیرصدارت منعقدہ ایک اجلاس میں اسلحہ لائسنسوں کی تجدید کے لیے 31 دسمبرتک کی ڈیڈلائن دینے اور ممنوعہ بور کے اسلحہ سمیت بلٹ پروف گاڑیوں کے استعمال میں کمی لانے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔اس اعلی سطحی اجلاس میں نئی اسلحہ پالیسی پر بھی غور کیا گیا۔اجلاس میں طے پایا ہے کہ شہریوں کو 1973ء4 سے جون 2013ء4 تک جاری ہونے والے تمام مینول اسلحہ لائسنس لازمی طور پر کمپیوٹرائزڈ کروانا ہوں گے اور اس حوالے سے تاریخ میں توسیع نہیں کی جائے گی۔حکومت کی جانب سے یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ پہلے مرحلے میں وزارت داخلہ کی جناب سے جاری کیے جانے والے 4 لاکھ اسلحہ لائسنس کی تجدید کے بعد انھیں کمپیوٹرائزڈ لائسنس سے تبدیل کردیا جائے گا اور دوسرے مرحلے میں صوبوں کی جانب سے جاری ہونے والے اسلحہ لائسنس کو کمپیوٹرائزڈ کیا جائے گا۔اجلاس کے دوران وزیرداخلہ نے ہدایات کی ہے کہ اسلحہ لائسنس کو کمپیوٹرائزڈ کروانے کے لیے نادرا عوام میں آگاہی کی باقاعدہ مہم شروع کرے۔وفاقی دارالحکومت میں ہونے والے اجلاس میں یہ بھی طے پایا ہے کہ کسی بھی پاکستانی شہری جس کی عمر 25 سال سے کم ہوگی اسے اسلحہ لائسنس جاری نہیں کیا جائے گا۔
اسلحہ لائسنس 31 دسمبر تک کمپیوٹرائز کروانے کا حکم
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
اسکولوں میں چھٹی کا اعلان کردیا گیا
-
بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)
-
طلبہ کےلئے خوشخبری،ہفتہ وار دو چھٹیوں کا اعلان
-
کراچی؛ فلیٹ سے ڈاکٹر، اسکی بیوی اور 3 بچوں کی لاشیں برآمد، ابتدائی تفتیش میں اہم انکشاف
-
حکومت کی ایک سال کے لیے پیٹرولیم لیوی ختم کرنے کی تجویز
-
عالمی مارکیٹ میں تیل سستا ہو گیا، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان
-
بھارت کے امیر ترین کھلاڑی ویرات کوہلی کی مالیاتی سلطنت کی تفصیلات سامنے آ گئیں
-
شہریوں کیلئے بڑی سہولت، پاسپورٹ بنوانا مزید آسان
-
اسلام آباد میں ممکنہ احتجاج، متعدد تعلیمی اداروں میں غیراعلانیہ تعطیلات
-
دنیا بھر میں ایرانی ایئرلائنز کی سروس بند، نہ ٹکٹ نہ لینڈنگ کی اجازت ہوگی
-
نقاب پر پابندی، اسکولوں کے لیے نئی مجوزہ پالیسی سامنے آگئی
-
معاذ صداقت نے سی پی ایل فائنل میں ایک اور نئی تاریخ رقم کردی
-
حکومت بجلی کی خرید و فروخت کے عمل سے باہر؛ صارفین اب بجلی خود خرید سکیں گے
-
زلزلے کے جھٹکے،شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا



















































