جمعرات‬‮ ، 09 جنوری‬‮ 2025 

چین نے خیبرپختونخوامیں بھی قدم بڑھاناشروع کردیئے،بہت بڑا ترقیاتی پیکج تیار

datetime 4  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(نیوزڈیسک)وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے یقین دلایا ہے کہ خیبرپختونخوا حکومت مختلف ترقیاتی شعبوں میں چینی کمپنیوں کی سرمایہ کاری کی پیش کش پر سنجیدگی سے غور کرے گی خیبرپختونخوا میں 5000 میگاواٹ بجلی پیدا کرنے اور چھ سمال ڈیموں کی تعمیر سمیت متعدد منصوبوں کی فیزبلٹی رپورٹیں بالکل تیار ہیں جن سے بیرونی سرمایہ کا فائدہ ا±ٹھا سکتے ہیں یہ یقین دہانی ا±نہوںنے پیر کے روز وزیراعلیٰ ہا?س میں ملاقات کرنے والے چائنا گیذوبا گروپ کمپنی (سی جی جی سی) کے ایک وفد سے باتیں کرتے ہوئے کرائی خیبرپختونخوا اسمبلی کے سپیکر اسد قیصر، وزیر اعلیٰ کے مشیر برائے بین الصوبائی رابطہ عبد الحق، ایم پی اے زرگل خان اور آبپاشی و توانائی کے صوبائی سیکرٹری بھی اس موقع پر موجود تھے وزیراعلیٰ پرویز خٹک نے وفد کو صوبے میںمقامی اور بیرونی سرمایہ کاروں کیلئے سرمایہ کاری کے مواقع سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کے معاملات میں شفافیت اور دیگر اصلاحات سے خیبرپختونخوا میں خصوصاً بیرونی سرمایہ کاری کیلئے سازگار ماحول پیدا کرنے میں مدد ملی ہے ا±نہوںنے توانائی اور آبپاشی کے محکموں کو ہدایت کی کہ وہ سی جی جی سی کے نمائندوں سے باضابطہ طور پر ملاقات کرکے ا±نہیں خیبرپختونخوا حکومت کے قابل عمل منصوبوں سے تفصیلاً آگاہ کریں اور ان منصوبوں میں کمپنی کے تعاون کے امکانات کا جائزہ لیں وفد کے سربراہ اور کمپنی کے چیف فنانس آفیسرتاآ جی نے اس موقع پر باتیں کرتے ہوئے خیبرپختونخوا میں عام آدمی کا معیار زندگی بہتر بنانے کیلئے صوبائی حکومت کی اصلاحات کو سراہا اور صوبے کے مختلف منصوبوں میں سرمایہ کاری کی خواہش کا اظہار کیا ا±نہوںنے بتایا کہ کمپنی نیلم جہلم اور سکی کناری ہائیڈرو پاور منصوبوں کے علاوہ ای۔35 ایکسپریس وے پر بھی کام کر رہی ہے دریں اثنائ خیبرپختونخوا کے دورے پر آئے ہوئے عرب امارت بحرین کے سپورٹس جرنلسٹس پر مشتمل بحرین جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے ایک سات رکنی وفد نے بھی پیر کے روز وزیراعلیٰ ہا?س میں خیبرپختونخوا کے وزیر اعلیٰ پرویز خٹک سے ملاقات کی ملک سعد شہید سپورٹس ٹرسٹ کے چیئرمین امجد عزیز ملک اور تجمل حیات ملک و سید علی نواز گیلانی سمیت دیگر عہدیداربھی وفد کے ہمراہ تھے بحرین سپورٹس میڈیا کے صدر محمد قاسم کی قیادت میں وفد نے ملاقات میں خیبرپختونخوا اور بحرین کے درمیان کھیلوں کے شعبے میں دو طرفہ تعلقات کے فروغ سے متعلق ا±مور پر تبادلہ خیال کیا اور خیبرپختونخوا کی سپورٹس ٹیموں کو بحرین کے دورے کی دعوت دی وفد سے باتیں کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پرویز خٹک نے وفد کے دورہ خیبرپختونخوا کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ اس دورے سے دو طرفہ سطح پر سپورٹس تعلقات کے فروغ میں مدد ملے گی ا±نہوں نے کہا کہ صوبے میں امن وامان کی پہلے سے بہتر صورتحال سے خیبرپختونخوا میں کھیلوں کے بین الاقوامی مقابلے منعقدکرنے کے امکانات پیدا ہو گئے ہیں۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…