پیر‬‮ ، 21 ستمبر‬‮ 2026 

کراچی کی فیکٹری میں لگنے والی آگ شدت اختیار کر گئی

datetime 4  مئی‬‮  2015 |

کراچی (نیوز ڈیسک)سائٹ ایریا میں ٹیکسٹائل فیکٹری میں لگنے والی آگ شدت اختیار کر گئی ہے جسے بجھانے کے لئے شہر بھر سے فائر ٹینڈرز طلب کر لئے گئے ہیں۔ کراچی کے علاقے سائٹ میں واقع ایک ٹیکسٹائل فیکٹری میں اچانک آگ لگ گئی جسے بجھانے کے لئے ابتدائی طور پر 10 فائر ٹینڈرز بھیجے گئے تاہم آگ کی شدت زیادہ ہونے کے باعث فائر بریگیڈ حکام نے اسے تیسرے درجے کی قرار دے کر شہر بھر سے فائر ٹینڈرز طلب کر لئے ہیں۔ ٹیکسٹائل میں لگنے والی آگ کے نتیجے میں 5 خواتین سمیت 8 افراد جھلس کر زخمی بھی ہوئے جنہیں فوری طور سول اسپتال کے برنس وارڈ منتقل کیا گیا جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔ آگ لگنے کی وجوہات معلوم نہیں ہو سکی ہیں۔فائر بریگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ آگ پر قابو پانے کے لئے کے پی ٹی، سول ایوی ایشن اور نیوی سے بھی مدد طلب کر لی گئی ہے جب کہ آگ پر قابو پانے میں 2 سے 3 گھنٹے لگ سکتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…