کراچی (نیوز ڈیسک)وفاقی حکومت نے قومی ایکشن پلان کے نکات کے مطابق بلوچستان میں قیام امن اور ناراض بلوچ رہنماؤں سے مذاکرات کیلیے پارلیمانی کمیٹی قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔کمیٹی کا سربراہ وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثارعلی خان کو بنائے جانے کا امکان ہے، کمیٹی میں وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک، سینیٹ اور قومی اسمبلی میں بلوچستان کی جماعتوں کو نمائندگی دی جائے گی اس سلسلے میں وزیراعظم جلد پارلیمانی جماعتوں سے مشاورت کریں گے، ذرائع کے مطابق بلوچستان کے مسائل کے حل کیلیے وفاقی حکومت عسکری قیادت، پارلیمانی جماعتوں اور بلوچستان حکومت کے ساتھ ملکر جامع حکمت عملی کاتعین کرے گی، کمیٹی کے قیام کے بعد ابتدائی طور پر رابطے شروع کیے جائیں گے اوریہ رابطے وزیر اعلیٰ بلوچستان کریں گے ،ناراض رہنماؤں سے رابطوں کے بعد ابتدائی نکات سامنے ا نے ،کمیٹی کی رپورٹ اور سفارشات کے بعد وزیراعظم بلوچستان کے مسائل کرنے کیلیے حتمی پالیسی کی منظوری دیں گے۔
ناراض بلوچوں سے مذاکرات کیلیے پارلیمانی کمیٹی کے قیام کا فیصلہ
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
اسکولوں میں چھٹی کا اعلان کردیا گیا
-
بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)
-
طلبہ کےلئے خوشخبری،ہفتہ وار دو چھٹیوں کا اعلان
-
کراچی؛ فلیٹ سے ڈاکٹر، اسکی بیوی اور 3 بچوں کی لاشیں برآمد، ابتدائی تفتیش میں اہم انکشاف
-
حکومت کی ایک سال کے لیے پیٹرولیم لیوی ختم کرنے کی تجویز
-
عالمی مارکیٹ میں تیل سستا ہو گیا، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان
-
بھارت کے امیر ترین کھلاڑی ویرات کوہلی کی مالیاتی سلطنت کی تفصیلات سامنے آ گئیں
-
شہریوں کیلئے بڑی سہولت، پاسپورٹ بنوانا مزید آسان
-
اسلام آباد میں ممکنہ احتجاج، متعدد تعلیمی اداروں میں غیراعلانیہ تعطیلات
-
دنیا بھر میں ایرانی ایئرلائنز کی سروس بند، نہ ٹکٹ نہ لینڈنگ کی اجازت ہوگی
-
نقاب پر پابندی، اسکولوں کے لیے نئی مجوزہ پالیسی سامنے آگئی
-
معاذ صداقت نے سی پی ایل فائنل میں ایک اور نئی تاریخ رقم کردی
-
حکومت بجلی کی خرید و فروخت کے عمل سے باہر؛ صارفین اب بجلی خود خرید سکیں گے
-
زلزلے کے جھٹکے،شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا



















































