لاہور (نیوزڈیسک)بلوچستان اسمبلی میں الطاف حسین کے خلاف مذمتی قرارداد منظور ہونے کے بعد جماعت اسلامی نے پنجاب اسمبلی میں بھی ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کے خلاف مذمتی قرارداد جمع کرادی ہے۔ جماعت اسلامی کے رہنما ڈاکٹر وسیم اختر کی جانب سے پنجاب اسمبلی میں الطاف حسین کے بیان کے خلاف جمع کرائی گئی قرار داد میں کہا گیا ہے کہ سیکیورٹی اداروں کے خلاف بیان اور دشمن ملک سے مدد کی اپیل افسوس ناک ہے، وفاقی حکومت الطاف حسین کے بیان کا نوٹس لے اور انہیں اس قسم کے بیانات دینے سے روکے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز بلوچستان اسمبلی میں وزیرداخلہ سرفراز بگٹی کی جانب سے بھی الطاف حسین کے بیان کے خلاف مذمتی قرار داد پیش کی گئی تھی جسے متفقہ طور پر منظور کیا گیا تھا۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
اسکولوں میں چھٹی کا اعلان کردیا گیا
-
طلبہ کےلئے خوشخبری،ہفتہ وار دو چھٹیوں کا اعلان
-
کراچی؛ فلیٹ سے ڈاکٹر، اسکی بیوی اور 3 بچوں کی لاشیں برآمد، ابتدائی تفتیش میں اہم انکشاف
-
حکومت کی ایک سال کے لیے پیٹرولیم لیوی ختم کرنے کی تجویز
-
عالمی مارکیٹ میں تیل سستا ہو گیا، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان
-
بھارت کے امیر ترین کھلاڑی ویرات کوہلی کی مالیاتی سلطنت کی تفصیلات سامنے آ گئیں
-
حکومت کاپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کا اعلان
-
شہریوں کیلئے بڑی سہولت، پاسپورٹ بنوانا مزید آسان
-
دنیا بھر میں ایرانی ایئرلائنز کی سروس بند، نہ ٹکٹ نہ لینڈنگ کی اجازت ہوگی
-
اسلام آباد میں ممکنہ احتجاج، متعدد تعلیمی اداروں میں غیراعلانیہ تعطیلات
-
زلزلے کے جھٹکے،شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا
-
بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)
-
معاذ صداقت نے سی پی ایل فائنل میں ایک اور نئی تاریخ رقم کردی
-
نقاب پر پابندی، اسکولوں کے لیے نئی مجوزہ پالیسی سامنے آگئی



















































