اسلام آباد (نیوزڈیسک)سندھ اور بلوچستان سمیت ملک کے بیشتر حصوں میں شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں جومزید چند روز تک جاری رہے گی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مطلع صاف ہے تاہم مالاکنڈ ڈویڑن اورگلگت بلتستان میں مطلع جزوی طورپرابرآلود ہے۔ آج ملک بھرمیں سب سے زیادہ گرمی تربت اوررحیم یارخان میں رہی جہاں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 43 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ اس کے علاوہ چھور، بینظیر آباد اور سکھر میں 42، خضدار اور حیدرآباد میں درجہ حرارت41، بہاولپور میں 40، ڈیرہ غازی خان، اوکاڑہ اور ساہیوال میں 39، لاہور میں 37 جب کہ کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ چند روز کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا جب کہ سندھ ، بلوچستان اور جنوبی پنجاب میں شدید گرمی کی لہر برقرار رہے گی۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
اسکولوں میں چھٹی کا اعلان کردیا گیا
-
طلبہ کےلئے خوشخبری،ہفتہ وار دو چھٹیوں کا اعلان
-
کراچی؛ فلیٹ سے ڈاکٹر، اسکی بیوی اور 3 بچوں کی لاشیں برآمد، ابتدائی تفتیش میں اہم انکشاف
-
حکومت کی ایک سال کے لیے پیٹرولیم لیوی ختم کرنے کی تجویز
-
عالمی مارکیٹ میں تیل سستا ہو گیا، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان
-
بھارت کے امیر ترین کھلاڑی ویرات کوہلی کی مالیاتی سلطنت کی تفصیلات سامنے آ گئیں
-
حکومت کاپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کا اعلان
-
شہریوں کیلئے بڑی سہولت، پاسپورٹ بنوانا مزید آسان
-
دنیا بھر میں ایرانی ایئرلائنز کی سروس بند، نہ ٹکٹ نہ لینڈنگ کی اجازت ہوگی
-
اسلام آباد میں ممکنہ احتجاج، متعدد تعلیمی اداروں میں غیراعلانیہ تعطیلات
-
زلزلے کے جھٹکے،شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا
-
بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)
-
معاذ صداقت نے سی پی ایل فائنل میں ایک اور نئی تاریخ رقم کردی
-
نقاب پر پابندی، اسکولوں کے لیے نئی مجوزہ پالیسی سامنے آگئی



















































