گھوٹکی (نیوزڈیسک)اندورن سندھ کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں نے پولیس چوکی پر حملہ کرکے ایک افسر سمیت 7 پولیس اہلکاروں کو اغوا کرلیا۔صوبہ سندھ اور پنجاب کے سرحدی علاقے ماچکو میں ڈاکوؤں نے پولیس چوکی پر حملہ کیا اور اے ایس آئی سمیت اہلکاروں کو اغواء کرکے کچے کے جنگل لے گئے۔اہلکاروں کے اغواء کے بعد دونوں صوبوں کی پولیس نے مشترکہ طور پر اہلکاروں کی بازیابی کے لیے آپریشن شروع کیا۔پولیس چوکی (کیمپ۔ٹو) پر رات ایک بجے کے قریب ڈاکوں نے جدید اسلحہ سے لیس ہو کر حملہ کیا۔اطلاع ملنے پر پنجاب پولیس کی بھاری نفری ماچکو اور گھوٹکی کیکچے کے علاقے میں پہنچ گئی بعد ازاں سندھ پولیس بھی آپریشن میں شریک ہو گئی۔ایس پی رحیم یار خان طارق مستوئی کیمطابق اہلکاروں کی بازیابی کے لیے آپریشن کیا جا رہا ہے۔اہلکاروں کی بازیابی کے لئے گھوٹکی اور کشمور کے کچے کے راستوں کو سیل کرکے پانچ اضلاع کی پولیس کو طلب کی گئی۔مغوی پولیس اہلکاروں کا تعلق پنجاب پولیس سے ہے۔کچے کے علاقے میں پنجاب پولیس کے اہلکاروں کے اغواء پر وزیر اعظم نواز شریف کی جانب کا فوری نوٹس لیا گیا۔نواز شریف نے متعلقہ حکام کو اہلکاروں کی بازیابی کے لیے کارروائی کی ہدایت کی۔
پنجاب پولیس کے اہلکار سندھ کے ڈاکوؤں کے ہاتھوں اغواء
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
اسکولوں میں چھٹی کا اعلان کردیا گیا
-
طلبہ کےلئے خوشخبری،ہفتہ وار دو چھٹیوں کا اعلان
-
کراچی؛ فلیٹ سے ڈاکٹر، اسکی بیوی اور 3 بچوں کی لاشیں برآمد، ابتدائی تفتیش میں اہم انکشاف
-
حکومت کی ایک سال کے لیے پیٹرولیم لیوی ختم کرنے کی تجویز
-
عالمی مارکیٹ میں تیل سستا ہو گیا، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان
-
بھارت کے امیر ترین کھلاڑی ویرات کوہلی کی مالیاتی سلطنت کی تفصیلات سامنے آ گئیں
-
حکومت کاپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کا اعلان
-
شہریوں کیلئے بڑی سہولت، پاسپورٹ بنوانا مزید آسان
-
دنیا بھر میں ایرانی ایئرلائنز کی سروس بند، نہ ٹکٹ نہ لینڈنگ کی اجازت ہوگی
-
اسلام آباد میں ممکنہ احتجاج، متعدد تعلیمی اداروں میں غیراعلانیہ تعطیلات
-
زلزلے کے جھٹکے،شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا
-
بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)
-
معاذ صداقت نے سی پی ایل فائنل میں ایک اور نئی تاریخ رقم کردی
-
نقاب پر پابندی، اسکولوں کے لیے نئی مجوزہ پالیسی سامنے آگئی



















































