بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

ایم کیو ایم اور ن لیگ کی کہانی،اگر وفاقی حکومت مطمئن نہ ہوتی تو گورنر عشرت العباد کو ہٹایا جاتا،جانئے اندر کی باتیں

datetime 2  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چارسدہ(نیوزڈیسک)پاکستان مسلم لیگ (ن )کے مرکز سیکرٹری جنرل سینیٹر اقبال ظفر جھگڑا نے کہا ہے کہ متحدہ قومی موومنٹ کیخلاف لگائے گئے الزامات کی تحقیقات ہونگی اور وزیر اعظم میاں نواز شریف کے ہدایات کے مطابق ذمہ داروں کو قرار واقعی سزا دی جائیگی، اگر وفاقی حکومت مطمئن نہ ہوتی تو گورنر عشرت العباد کو ہٹایا جاتا۔ چارسدہ ولی باغ میں سابق وفاقی وزیر مواصلات و سینیٹر اعظم خان ہوتی کی وفات پر اسکی بہن بیگم نسیم ولی خان کے ساتھ تعزیت کے بعد میڈیاسے بات چیت میں اقبال ظفر جھگڑا نے کہاکہ حکومت جلد بازی سے کام نہیں لے گی، ایم کیو ایم پر لگائے گئے الزامات کی تحقیقات ہونگے ، الزامات ثابت ہوگئے تو کاروائی ضرور کرینگے اور مجرموں کے ساتھ کسی قسم کی رعایت نہیں کی جائیگی چاہئے گورنر سندھ یا وزیر اعلیٰ سندھ ہی کیو ں نا ہوں ۔انہوں نے اس خدشہ کا اظہار کیاکہ اگر بغیر تحقیقات کے کاروائی کی گئی تو کراچی میں حالات مزید خراب ہونگے، نائن زیرو کے حوالے سے انفارمیشن ملے تو میاں محمد نواز شریف نے ایم ا کیو ایم کے ہیڈ کوارٹر پر آپریشن سے منع نہیں کیا جس پر ایم کیو ایم نے واویلا بھی کیا تاہم انکے ساتھ کوئی رعایت کی گئی اور نا کیا جائیگا۔ اقتصادی راہداری کے روٹ کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں اقبال ظفر جھگڑا نے کہاکہ ابھی تک رپورٹس کے مطابق اس کا روٹ تبدیل نہیں کیا گیا اگر سیاسی جماعتیں یہ ثابت کریں کہ روٹ تبدیل ہوا ہے تو میں بھی انکا ساتھ دونگا ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے ہاتھ صاف ہیں جوڈیشل کمیشن سے ڈرنے والے نہیں ، الیکشن کے وقت مسلم لیگ نون کی حکومت نہیں تھی دھاندلی کیسی کی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…