پشاور(نیوزڈیسک)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے حالیہ طوفانی بارش کے متاثرین کی خبر گیری اور ان میں امددی رقوم کی تقسیم کیلئے پشاور کا دورہ کرنے پرو زیراعظم محمد نواز شریف کا شکریہ ادا کیا ہے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے اپنی تقریر میں اس حقیقت کا برملا اعتراف کیا کہ خیبرپختونخوا حکومت گزشتہ اتوار کو طوفانی بارش سے ہونے والی تباہی میں متاثرین کی مدد کیلئے فوری طور پر حرکت میں آئی اور صوبائی حکومت کے امدادی اور طبی اداروں نے زخمیوں سمیت تمام متاثرین کی مدد کیلئے بھر پور امدادی کاروائیاںشروع کیں انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے پشاور میں اپنی تقریر کے دوران زخمیوں کے علاج معالجے اور دیگر بروقت اقدمات کیلئے خیبرپختونخوا حکومت اور اس کے امدادی اداروں کو خراج تحسین پیش کیا ہے جس سے صوبائی حکومت پر امدادی کاموں میں تاخیر کا الزام عائد کرنے والے عناصر کی قلعی کھل گئی ہے پرویز خٹک نے کہا کہ اس حوالے سے خیبرپختونخوا حکومت کو ہدف تنقید بنانے والے ا±ن عناصر کی اصلیت سامنے آگئی ہے جنہوں نے ایک قدرتی آفت کے کربناک لمحات کو بھی اپنی سیاست چمکانے اور اپنے مذموم عزائم کی تکمیل کا ذریعہ بنانے سے ذرہ بھر بھی گریز نہیں کیا وزیراعلیٰ نے کہا کہ وزیراعظم نے متاثرین کی امداد اور بارش سے جاںبحق ہونے والوں کے لواحقین کے ساتھ ہمدردی کے حوالے سے خیبرپختونخوا حکومت کی جس فراخدلانہ انداز میں تعریف کی ہے اس پر ہم وزیر اعظم نوازشریف کے مشکور ہیں ا±نہوں نے کہا کہ ہم نے اگرچہ امدادی سرگرمیوں کے حوالے سے ان مخصوص عناصر کی تنقید کی پرواہ نہیں کی لیکن آزمائش کی اس گھڑی میں ہمیں اس طرح کی بے بنیاد تنقید پر افسوس ضرورہوا ہے تاہم انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے امدادی سرگرمیوں کے حوالے سے خیبرپختونخوا حکومت کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرکے مذموم عزائم رکھنے والے عناصر کی تنقید کی نفی کردی ہے وزیراعلیٰ پرویز خٹک نے بتایا کہ تقریب میں وزیر اعظم کو طوفانی بارش سے ہونے والے جانی و مالی نقصانات اورخیبرپختونخوا حکومت کی امدادی سرگرمیوں کے اعداد و شمار سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا گیا ہے ا±نہوں نے بتایا کہ صوبائی حکومت کی جانب سے بارش سے جاںبحق ہونے والوں کے لواحقین میں اب تک 87 لاکھ روپے کی مالی امداد تقسیم کی جا چکی ہے ا±نہوں نے کہا کہ بارش سے منہدم ہونے والے مکانات اور دیگر نقصانات کا سروے جاری ہے اوراب تک 8827 تباہ شدہ املاک کی نشاندہی کی گئی ہے ا±نہوں نے کہا کہ جونہی سروے کاکام مکمل ہو گا خیبرپختونخوا حکومت متاثرین کو ان کی تباہ شدہ املاک کے معاوضے کی ادائیگی میں حسب سابق ایک منٹ کی تاخیر بھی نہیں کرے گی۔
وزیر اعظم کے اعتراف پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخواپرویز خٹک خوش
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
تعلیمی ادارے 20 سے 25 نومبر تک بند رکھنے کا اعلان
-
حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا
-
سرکاری ملازمین کیلیے بڑی خوشخبری، حکومت کا اہم فیصلہ
-
’اداکارہ کو سلمان خان سے بچانا تھا‘: ایشوریا رائے کے سابق باڈی گارڈ کا حیران کن بیان
-
پی ایس او نے ایل پی جی کی فی کلو قیمت مقرر کردی
-
سونے کی فی تولہ قیمت میں آج بھی بڑی کمی
-
بوسنیا میں چار دن
-
سونے کی قیمت میں آج بھی 15 ہزار روپے سے زائد کی کمی آگئی
-
زہریلی کھیر کھانے سے خاندان کے 5 افراد کی ہلاکت کا ڈراپ سین، بیٹی سمیت 4 ملزم گرفتار
-
سابق وفاقی وزیر کو بے دردی سے قتل کردیا گیا
-
سونے کی قیمت میں مسلسل کمی، 14 ماہ کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی
-
پنجاب میں سرکاری گندم کی قیمت مقرر
-
سوشل میڈیا انفلوئنسر سے زبردستی شادی کیلیے گھر آنے والا مداح اہلخانہ کے تشدد سے ہلاک
-
غیر ملکیوں کا ڈیٹا لیک کرنے کے ملزم نے گلا کاٹ لیا



















































