اسلام آباد(نیوز ڈیسک)گلگت بلتستان میں عام انتخابات جرگے نے چلاس کے حلقے دیامر 17 میں خواتین کے ووٹ کاسٹ کرنے پر پابندی لگا دی۔ تمام سیاسی جماعتوں کے امیدواروں نے بھی جرگے کے فیصلے کی حمایت کر دی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق جمعہ کے روز گلگت بلتستان میں ہونے والے عام انتخابات کے حوالے سے جرگہ طلب کیا گیا جس میں جرگے نے عام انتخابات میں حلقہ 17 دیامر میں خواتین کے ووٹ ڈالنے پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔ جبکہ جرگہ کے فیصلے کی تمام سیاسی جماعتوں کے امیدواروں نے بھی حمایت کر دی ہے جن میں ن لیگ‘ پی ٹی آئی‘ جے یو آئی ف‘ پی پی پی‘ جماعت اسلامی و دیگر جماعتوں کے امیدوار شامل ہیں۔ واضح رہے کہ گلگت بلتستان کونسل کے الیکشن 8 جون کو ہو رہے ہیں۔