اسلام آباد(نیوزڈیسک)غازی عبد الرشید قتل کیس میں سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کی نئی میڈیکل رپورٹ پیش کردی گئی کیس کی آئندہ سماعت 5 مئی کو ہوگی۔پیر اسلام آباد ہائی کورٹ میں غازی عبد الرشید قتل کیس کی سماعت ہوئی، دوران سماعت پرویز مشرف کے وکیل نے سابق صدر کی نئی میڈیکل رپورٹ پیش کرتے ہوئے کہا کہ میڈیکل بورڈ نے پرویز مشرف کو سفر سے منع کیا ہے جس کے باعث وہ عدالت میں پیش نہیں ہوسکتے لہٰذا عدالت سے استدعا ہے کہ انہیں حاضری سے استثنیٰ دیا جائے جس پر وکیل مدعی نے اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ جب سابق صدر ٹی وی انٹرویوز دے سکتے ہیں تو عدالت میں کیوں نہیں پیش ہوسکتے، عدالت نے کیس کی سماعت 5 مئی تک ملتوی کردی۔آئندہ سماعت پربھی حاضری سے استثنا کی درخواست پربحث جاری رہے گی۔
اسلام آباد - جنرل (ر) پرویز مشرف کی نئی میڈیکل رپورٹ پیش کردی گئی
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)
-
حج 2027 پیکیجز، پہلی قسط اور اخراجات کی تفصیلات جاری
-
حکومت نے سولر بجلی سے متعلق نئی پالیسی پر غور شروع کردیا
-
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا
-
اوم پوری کی اہلیہ نے شوہر کے ملازمہ سے تعلقات کا انکشاف کردیا
-
سینکڑوں عمرہ زائرین رُل گئے
-
پوتے نے بیگ میں توپ کے گولے رکھ دئیے، دادی ایئرپورٹ پر پکڑی گئیں
-
سعودی عرب جانے والے پاکستانیوں کے لیے بڑا اعلان
-
بھارت کے معروف اداکار چل بسے
-
غلط ای چالان منسوخ کرانے کا آن لائن طریقہ پنجاب حکومت نے بتا دیا
-
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کردی گئی
-
پی ٹی آئی رہنما عبداللہ طاہر کے قتل میں ملوث ملزم کوگی بٹ کا مبینہ وائس نوٹ سامنے آگیا
-
ایجوکیشن اتھارٹی کاموسمِ گرما کی تعطیلات بارے نجی تعلیمی اداروں کے لیے سخت حکم نامہ جاری
-
لاہور؛ اے ایس آئی کی لڑکی سے مبینہ زیادتی اور تھانہ معطلی کی اندرونی کہانی سامنے آگئی



















































