اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پنجاب کے کنٹونمنٹ بورڈ الیکشن کے سرکاری نتائج الیکشن کمیشن کو موصول ہو گئے ہیں جبکہ سرکاری نتائج کے مطابق پنجاب سے مسلم لیگ ( ن ) کو واضح برتری حاصل ہے اور پاکستان تحریک انصاف کا آزاد امیدواروں کے بعد تیسرا نمبر رہا ۔ الیکشن کمیشن آج ( منگل ) کو کامیاب امیداروں کا باقاعدہ نوٹیفیکیشن جاری کرے گا ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق پیر کے روز الیکشن کمیشن کو پنجاب بھر سے کنٹونمنٹ بورڈ الیکشن کے سرکاری نتائج موصول ہو گئے ہیں صوبہ پنجاب میں 20 کنٹونمنٹس پر 114 سیٹوں پر امیدواران کے درمیان مقابلہ ہوا جس میں مسلم لیگ ( ن ) 59 سیٹیں لے کر سرفہرست رہی جبکہ 26 آزاد امیدواران بھی کامیاب ہوئے اور تحریک انصاف 24 سیٹیں حاصل کر کے پنجاب مں آزاد امیدواروں کے بعد تیسرے نمبر پر رہی جبکہ جماعت اسلامی نے بھی ایک نشست حاصل کی ہے ۔ اس کے علاوہ 14 امیدوار بلامقابلہ منختب ہوئے ہیں ۔ الیکشن کمیشن پنجاب تمام سرکاری نتائج موصول ہونے کے بعد آج ( منگل ) کو کامیاب امیدواروں کے نوٹیفیکیشن جاری کرے گا ۔
پنجاب ، کنٹونمنٹ بورڈ الیکشن کے سرکاری نتائج الیکشن کمیشن کو موصول
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
اسکولوں میں چھٹی کا اعلان کردیا گیا
-
طلبہ کےلئے خوشخبری،ہفتہ وار دو چھٹیوں کا اعلان
-
کراچی؛ فلیٹ سے ڈاکٹر، اسکی بیوی اور 3 بچوں کی لاشیں برآمد، ابتدائی تفتیش میں اہم انکشاف
-
حکومت کی ایک سال کے لیے پیٹرولیم لیوی ختم کرنے کی تجویز
-
عالمی مارکیٹ میں تیل سستا ہو گیا، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان
-
بھارت کے امیر ترین کھلاڑی ویرات کوہلی کی مالیاتی سلطنت کی تفصیلات سامنے آ گئیں
-
شہریوں کیلئے بڑی سہولت، پاسپورٹ بنوانا مزید آسان
-
دنیا بھر میں ایرانی ایئرلائنز کی سروس بند، نہ ٹکٹ نہ لینڈنگ کی اجازت ہوگی
-
اسلام آباد میں ممکنہ احتجاج، متعدد تعلیمی اداروں میں غیراعلانیہ تعطیلات
-
زلزلے کے جھٹکے،شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا
-
معاذ صداقت نے سی پی ایل فائنل میں ایک اور نئی تاریخ رقم کردی
-
نقاب پر پابندی، اسکولوں کے لیے نئی مجوزہ پالیسی سامنے آگئی
-
بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)
-
حکومت بجلی کی خرید و فروخت کے عمل سے باہر؛ صارفین اب بجلی خود خرید سکیں گے



















































