منگل‬‮ ، 19 اگست‬‮ 2025 

ملک میں اقتدار پر ساٹھ سال سے مغل شہزادے اور ان جیسے افرادقابض ہیں ،سراج الحق

datetime 25  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(نیوزڈیسک)امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ ملک کو اسلامی و فلاحی ریاست بنانے کیلئے عوام متحد ہوکر استحصالی وطبقاتی نظام سے چھٹکارا حاصل کرنے کیلئے عوام جماعت اسلامی کے دست وبازو بن جائیں اور بلدیاتی انتخابات میں ترازو پر مہر لگاکر فرسودہ سیاست دانوں اور سیاست و عوام کو ساٹھ سال سے یرغمال بنانے والوں سے نجات حاصل کریں۔ملک میں اقتدار پر ساٹھ سال سے مغل شہزادے اور ان جیسے افرادقابض ہیں جو پیسے اور جبرکے بل بوتے پربیلٹ بکس کے بیلٹ بکس خرید لیتے ہیں اور اقتدار پر قابض ہوجاتے ہیں ،برقعہ پگڑی اور مدرسہ تعلیم میں رکاوٹ نہیں علماءکرام اتحاد امت کیلئے کردار ادا کریں نام نہاد جمہوریت اور آمریت کے باعث ملک کا بچہ بچہ آئی ایم ایف کے قرضوں میں جھکڑا ہوا ہے اسلامی شریعت کے نفاذ سے ہی اس ملک میں امن اور خوشحالی آئیگی،جماعت اسلامی اور تبلیغی جماعت کا مشن ایک ہے دونوں دنیا اور آخرت کی کامیابی کیلئے تبلیغ اور جدوجہد میں مصروف ہیں۔ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے شیرگڑھ دارالعلوم مفتاح العلوم میں دارالحدیث کے افتتاح کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر سابق صوبائی وزیر فضل ربانی ایڈوکیٹ ،مولانا عطاءالرحمان ،مولانا عبد البر ،ڈپٹی سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی خیبر پختونخوا عبد الواسع ،مولانا صفی اللہ ،سابق امین عام جمعیت طلبہ عربیہ حاجی نصیر خان مروت اور دیگر نے بھی خطاب کیا امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ نا اہل اور کرپٹ حکمرانوں کی وجہ سے ملک کا بچہ بچہ آئی ایم ایف کی غلامی کی زنجیر میں جھکڑا ہوا ہے جماعت اسلامی کی سیاست ملک و قوم کو ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے ہے ہم اس اس ملک میں ایسا نظام نافذ کرنا چاہتے ہیں جہاں پر صدر پاکستان کا بچہ اور ایک عام آدمی کا بچہ ایک ہی نصاب تعلیم کے تحت تعلیم حاصل کریں ہم طبقاتی نظام تعلیم کو ختم کرکے یکساں نظام تعلیم نافذکریں گے انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی اقتدار میں آکر عوام کو عدالتوں میں مفت وکیل بھی فراہیم کریگی ،انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کی سیاست کسی گروہ یافرد کو اقتدار میں لانے کیلئے نہیں بلکہ اسلامی شریعت کے نفاذ کیلئے ہے،انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے ہمارے ملک کو زبردست جغرافیائی حیثیت کے ساتھ ساتھ ایٹمی صلاحیت سے نوازا ہے ابھی ہماری ذمہ داری ہےے کہ ہم اس سے استفادہ کرتے ہوئے ملک و قوم کو ترقی کی راہ پر گامزن کریں ،جماعت اسلامی کی قربانیاں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے پاکستان سے محبت کی پاداش میں بنگلہ دیش میں 45سال کے بعد بھی ہمارے جماعت کے بزرگوں اور کارکنا ن کو شہید کیا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ عوام آنے والے بلدیاتی انتخابات کے ذرئعے ملک سے استحصالی قوتوں کو ختم کرنے اور عدل و انصاف کے قیام کیلئے جماعت اسلامی کا ساتھ دیں انہوں نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات میں عوام امیدواروں کو انصاف کے ترازو پر تول کر ووٹ دیں۔بلدیاتی انتخابات کسی بھی ملک کی ترقی اور خوشحالی کیلئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں اس لئے عوام اس اہم موقع کو غنیمت سمجھتے ہوئے اپنا کردار ادا کریں اور استحسالی طبقے کا بھرپور احتساب کریں

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اور پھر سب کھڑے ہو گئے


خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…