اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے اپنی جماعت کے انتخابات میں بے ضابطگیوں کی تحیقات کرنے والے ٹریبونل کی تحلیل کا حتمی نوٹی فکیشن جاری کردیا۔ 22 مارچ 2015 کو عمران خان کی سربراہی میں تحریک انصاف کی کور کمیٹی کے اجلاس میں پارٹی انتخابات میں بے ضابطگیوں کی تحقیقات کرنے والے ٹریبونل کی تحلیل کا فیصلہ کیا گیا تھا تاہم اس کا نوٹی فکیشن اب جاری کیا گیا ہے، نوٹی فکیشن کے مطابق ٹریبونل کا کام 17 اکتوبر 2014 کو فیصلہ سناتے ہی ختم ہوگیا تھا البتہ اس کے باوجود اس ٹریبونل کی جانب سے جتنے نوٹس جاری کیے گئے پارٹی ان کا جواب دیتی رہی تاہم اب اسے باضابطہ طور پر ختم کردیا ہے جس کا اطلاق گزشتہ ماہ سے ہوگا۔ واضح رہے کہ 2 رکنی ٹریبونل کی سربراہی جسٹس ریٹائرڈ وجیہہ الدین صدیقی کر رہے تھے اور ٹریبونل نے عمران خان اور جہانگیر ترین کو طلب کیا تھا تاہم دونوں ہی پیش نہیں ہوئے تھے۔
عمران خان نے جسٹس ریٹائرڈ وجیہہ الدین صدیقی کی سربراہی میں کام کرنے والے ٹربیونل کو تحلیل کر دیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
بڑی خوشخبری، اقامہ فیس ختم کرنے کی منظوری
-
پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کا پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان
-
جیل سے آنے کے بعد پہلے وی لاگ سے کتنی کمائی ہوئی؟ ڈکی بھائی کا ہوشربا انکشاف
-
آسٹریلیا کا غیر ملکیوں کے ویزے بارے بڑا اعلان
-
اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ کی نئی خفیہ تفصیلات آگئیں
-
ایران میں سمندر کا پانی اچانک سرخ ہوگیا
-
بھارتی اداکارہ کی نازیبا تصاویر وائرل، پولیس میں شکایت درج کروادی
-
پاکستانی سینما میں انقلاب، نئی فلم دی نیکسٹ صلاح الدین نے تاریخ بدل دی
-
معروف اداکارہ کے ساتھ سرعام بدسلوکی، ویڈیو وائرل
-
سعودی عرب کا غیر ملکی ملازمین سے متعلق بڑا فیصلہ
-
تنخواہ دار طبقے کےلیے بڑی خوشخبری
-
سپریم کورٹ نے زیادتی کے مقدمہ کو زنا بالرضا میں تبدیل کر دیا، سزا میں کمی
-
والدین کا بہیمانہ قتل، بیٹے نے لاشیں کاٹ کر دریا میں بہادیں
-
وہ 6 عام غذائیں جن سے کینسر سے متاثر ہونے کا خطرہ بڑھتا ہے















































