لاہو ر(نیوزڈیسک ) امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ کراچی میں الیکشن کمیشن کی نااہلی ایک بار پھر ثابت ہوگئی ہے، رینجرز اور انتظامیہ کی طرف سے بہترین انتظامات کے باوجود الیکشن کمیشن ماضی کی طرح کراچی میں شفاف الیکشن کروانے میں بری طرح ناکام رہا ہے ،جماعت اسلامی کو ایم کیو ایم کے ساتھ ساتھ الیکشن کمیشن کے بدعنوان عملہ سے بھی مقابلہ کرنا پڑاہے ۔ پولنگ عملے کی گرفتاریوں سے ثابت ہوگیا ہے کہ ٹھپہ مافیا انتخابی عملے میں شامل تھا م،ووٹر لسٹوں کے ساتھ ساتھ آئندہ الیکشن میں انتخابی عملے کی تطہیر بھی ضروری ہے ، پولنگ عملہ میں ایم کیو ایم کے درجنوں کارکن شامل تھے جنہوں نے سابقہ ریکارڈ کے مطابق دھونس اور دھاندلی کے تمام ہتھکنڈے آزمائے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے حلقہ پی کے 95 میں انتخابی مہم کے دوران افغان بارڈر کے ساتھ آخری گاﺅںدرانگال کے علاقوں بوٹا،جباگئی اور شاہی میں مختلف کارنر میٹنگز سے خطاب اوروفودسے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر دیر سے قومی اسمبلی کے رکن صاحبزادہ محمد یعقوب خان اور حلقہ پی کے 95سے ضمنی الیکشن میں جماعت اسلامی کے امیدوار اعزاز الملک افکاری بھی موجود تھے ۔سراج الحق نے کہاکہ گوادر کوریڈور کو متنازعہ نہ بنایا جائے حکومت کی غلط حکمت عملی کی وجہ سے چائنا کوریڈور منصوبہ کو کالاباغ ڈیم بنانے کی کوشش کی جارہی ہے ۔حکومت ملکی ترقی کے اس اہم ترین منصوبہ پر قومی اتفاق رائے پیدا کرے اور خیبر پختونخواہ اور بلوچستان کے تحفظات کو دور کرنے کے ساتھ ساتھ سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لیا جائے ۔عوام کو استحصالی نظام سے نجات کیلئے متحد ہونا ہوگا۔جب تک عوام منتشر رہیں گے، ظالم اقتدار پر قابض رہتے ہوئے ان کا ستحصال کرتے رہیں گے ۔مٹھی بھر اشرافیہ نے پورے نظام اور قومی اداروں کو یرغمال بنا رکھا ہے ۔ عوام ظالم اور استحصالی طبقہ سے نجات کیلئے اٹھ کھڑے ہوں اور جماعت اسلامی کا ساتھ دیں ۔چین کے صدر کے دورہ کے موقع پر خیبر پختونخواہ کے وزیر اعلیٰ کو مختلف پروگراموں میں نہ بلانا افسوسناک ہے ۔سراج الحق نے کہا کہ جماعت اسلامی عوام کو ظالم حکمرانوں سے نجات دلانے کی جدوجہد کررہی ہے ،ملک میں قومیتوں ،مسلکوں اور علاقوں کی نہیں بلکہ ظالم اور مظلوم کی لڑائی ہے ۔انہوں نے کہا کہ اقتدار پر قابض طبقہ کسی طرح بھی عام آدمی کو آگے آنے کا موقع نہیں دینا چاہتا ،عام آدمی کو تعلیم ،صحت روزگار کی سہولتیں میسر نہیں ۔ انہوں نے کہاکہ جن لٹیروں اور کرپٹ لوگوں نے ان کی امانتوں میں خیانت کی ہے اور قومی دولت کو لوٹ کر بیرونی بنکوں میں جمع کیا ہے انہیں اپنے ووٹ کی طاقت سے اقتدار کے ایوانوں سے نکال باہر کرنا چاہئے ،انہوں نے کہا کہ اگر عوام انہی سانپوں کو دودھ پلاتے اور بچھوﺅں کو پالتے رہے تو وہ انہیں بار بار ڈستے رہیں گے ۔
کراچی میں الیکشن کمیشن کی نااہلی ایک بار پھر ثابت ہوگئی ،شفاف الیکشن کروانے میں بری طرح ناکام رہا،سراج الحق
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
لاہور: چلڈرن اسپتال کی پارکنگ سے ڈاکٹر کی لاش ملنے کا معمہ حل، ابتدائی تحقیقات میں اہم انکشافات
-
ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والوں کے لیے بڑی خوشخبری
-
ایرانی پیٹرول کی قیمت 280 روپے فی لیٹر مقرر کرنے کا اعلان
-
راولپنڈی میں زیادتی کا شکار ہونے والی 15 سالہ طالبہ کے ہاں بیٹی کی پیدائش ، پولیس نے ملزم کو گرفتار...
-
3 دن سے لاپتہ چلڈرن ہسپتال کے ڈاکٹر کی لاش گاڑی سے برآمد، ہسپتال میں خوف و ہراس
-
وزیراعلی نے موٹر سائیکل مالکان کے لیے پیٹرول سبسڈی کی تفصیلات جاری کر دیں
-
پیٹرولیم مصنوعات پر لیوی میں کمی کی کہانی خواجہ سعد رفیق منظرعام پر لے آئے
-
غیرت کے نام پر بہن اور مبینہ آشنا ہلاک، بھائی سمیت تین ملزمان گرفتار
-
کراچی کنگز میں شامل متحدہ عرب امارات کے 2 کھلاڑیوں کو امارتی کرکٹ بورڈ نے وطن واپس بلالیا
-
اپنی بیوی سے علیٰحدگی کی افواہوں پر کرکٹر امام الحق کا رد عمل سامنے آگیا
-
مارکیٹیں کس وقت بند ہوں گی؟ بڑی خبر آگئی
-
سوشل میڈیا کیلئے ویڈیو بنانے پر دیور کے ہاتھ بھابھی اور 2 بھتیجیاں ہلاک
-
نادرا نے ویزا درخواست اور بائیو میٹرک تصدیق کا عمل مزید آسان کر دیا
-
ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)



















































