منگل‬‮ ، 22 ستمبر‬‮ 2026 

این 246 ابتدائی رزلٹ‘ ایم کیو ایم پہلے‘ تحریک انصاف تیسرے نمبر پر

datetime 23  اپریل‬‮  2015 |

کراچی(نیوز ڈیسک) قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 246 پر ضمنی انتخاب کے ابتدائی نتائج کے تحت ایم کیو ایم کے امیدوار کنور نوید جمیل سب سے آگے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق این اے 246 کے ضمنی انتخاب میں 213 میں سے 8 پولنگ اسٹیشنز پر ووٹوں کی گنتی کا عمل مکمل ہوچکا ہے جس کے تحت غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق ایم کیو ایم کے امیدوار کنور نوید جمیل 2 ہزار 708 ووٹ لے کر سب سے آگے ہیں۔ جماعت اسلامی کے راشد نسیم 894 ووٹ کے ساتھ دوسرے اور تحریک انصاف کے عمران اسماعیل تیسرے نمبر پر ہیں۔ اس سے قبل این اے 246 میں ضمنی انتخاب کے لئے پولنگ کا عمل صبح 8 بجے شروع ہوا جو شام 5 بجے تک بلا تعطل جاری رہا، این اے 246 میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 3 لاکھ 57 ہزار 781 ہے جس میں مرد ووٹرز کی تعداد ایک لاکھ 96 ہزار 186 جبکہ ایک لاکھ 61 ہزار 594 خواتین ووٹرز ہیں، حلقے میں 213 پولنگ اسٹیشنز قائم کئے گئے جب کہ ایم کیو ایم، جماعت اسلامی اور تحریک انصاف کے امید واروں سمیت 12 امیدوار حصہ لے رہے ہیں۔ کسی بھی شخص کو شناختی کارڈ کے بغیر پولنگ اسٹیشنز کے اندر جانے کی اجازت نہیں تھی۔

مزید پڑھئے:وہ ملک جہاں شادی کے بعد 3 روز تک دلہا دلہن کو باتھ روم استعمال کرنے کی اجازت نہیں ہوتی ،خطر ناک رسم

بعض پولنگ اسٹیشنر پر امیدواروں کے پولنگ ایجنٹس نہ پہنچنے پر ووٹنگ کا عمل تاخیر کا شکار ہوا جبکہ فیڈرل کیپیٹل ایریا میں پولنگ اسٹیشن نمبر 172 اور 173 کو ختم کردیا گیا،جس پر پولنگ اسٹیشنز کے ہابر ووٹرز نے احتجاج کیا۔ این اے 246 میں تمام پولنگ اسٹیشنز کو حساس قرار دیتے ہوئے پولنگ اسٹیشنز کی سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے نگرانی کی گئی جس کے لئے ڈپٹی کمشنر وسطی کے دفتر میں کنٹرول روم قائم کیا گیا تھا، ہر پولنگ اسٹیشن کے اندر اور باہر رینجرز اہلکار تعینات ہیں جب کہ پولنگ اسٹیشنز کے اندر رینجرز کو فرسٹ کلاس مجسٹریٹ کا اختیار حاصل رہا۔ رینجرز اہلکاروں نے اپنے خصوصی اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے پولنگ عملے کے دو ایلکاروں سمیت 4 افراد کو جعلی ووٹ ڈلوانے کے الزام میں گرفتار کرلیا۔ جنہیں موقع پر ہی 3 سے 6 ماہ کی قید اور 5،5 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔ واضح رہے کہ 2013 کے عام انتخابات میں این اے 246 پر ایم کیو ایم کے امیدوار نبیل گبول ایک لاکھ 36 ہزار سے زائد ووٹ لے کر کامیاب ہوئے تھے تاہم مارچ میں ان کے استعفیٰ کے بعد یہ نشست خالی ہوئی تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…