منگل‬‮ ، 29 جولائی‬‮ 2025 

پاکستان ،افغانستان اور چین کی سوچ ایک ،تینوں ممالک خطے میں امن کیلئے کوشاں ہیں،دفتر خارجہ

datetime 23  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)پاکستان نے کہا ہے کہ بھارتی کوسٹ گارڈ کی طرف سے پکڑی جانے والی کشتی کی تحقیقات کی جارہی ہیں اور اس حوالے سے بھارت کے ساتھ رابطے میں ہیں،وزیر اعظم دورہ سعودی عرب کے دوران یمن کی صورت حال پر سعودی شاہ سلمان سے مشاور ت کریں گے اور سعودی عرب کی سلامتی کو خطرات کی صورت میں پاکستانی مدد کی یقین دہانی کرائیں گے،پاکستان ،افغانستان اور چین کی سوچ ایک ہے ،تینوں ممالک خطے میں امن کیلئے کوشاں ہیں،آئی ایس آئی ایس کی کارروائیوں پر تشویش ہے ،پاکستان میں قدم جمانے نہیں دیں گے ۔جمعرا ت کے روز دفترخارجہ کی ترجمان تسنیم اسلم نے ہفتہ وار پریس بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کا مسئلہ پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے اس سلسلے میں دوسرے ممالک کی مدد کی ضرورت نہیں ہے ہم اپنے مسائل کو خود ہی حل کریں گے ،انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نواز شریف کا دورہ سعودی عرب خطے میں بدلتی صورت حال ، یمن کی صورت حال اور مشرق وسطی میں امن وامان بحالی کیلئے ہے،وزیر اعظم نواز شریف اپنے دورے کے دوران سعودی شاہ سلمان بن العزیز سے ملاقات کریں گے اور انہیں سعودی عرب کو سلامتی کے خطرات کے پیش نظر پاکستانی مدد کی مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائیں گے،انہوں نے کہا کہ یمن کے مسئلے میں پاکستان کا موقف بڑا واضح ہے اور پاکستان کی خواہش ہے کہ یمن بحران کا سیاسی طریقے سے حل کیا جائے،پاکستان کی ان کوششوں سے خطے میں ستحکام آئے گا،انہوں نے کہا کہ پاکستان نے سعودی عرب کی جانب سے یمن میں فضائی حملوں کی بندش کے فیصلے کا خیر مقدم ہے اور امید ہے سعودی عرب کے ان اقدامات سے مسئلے کے حل میں مدد ملے گی ۔دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارتی کوسٹ گارڈ کی طرف سے پکڑی جانے والی کشتی کی تحقیقات جاری ہے اور اس حوالے سے دہلی میں پاکستانی سفارت خانہ بھارتی حکام سے مسلسل رابطے میں ہے ، انہوں نے کہا کہ اگر بھارت نے ایسی کوئی کشتی پکڑی ہے تو انہیں فوری طور پر پاکستان کو آگاہ کرنا چاہیے تھا تاہم کشتی کی رجسٹریشن کا پتہ چلنے کے بعد ہی حتمی تفصیلات اکٹھی سامنے آجائیں گی۔تسنیم اسلم نے کہا کہ پاکستان ،چین اور افغانستان ہم خیال ہے اور بین الاقوامی سطح پر بھی تینوں ممالک کا موقف یکساں ہیں،انہوں نے کہا کہ افغانستان میں امن ہو گا تو پورے خطے میں خوشحالی آئے گی اور حوالے سے پاکستان ،چین اور افغانستان امن کیلئے کوشاں ہیں،چین پاکستان کی طرح افغانستان میں بھی بڑے بڑے ترقیاتی منصوبوں پر کام کررہا ہے۔

مزید پڑھئے:دوران حمل غیر معمولی سمارٹنس سے حیران کرنے والی ماڈل کے ہاں بیٹے کی پیدائش

دفتر خارجہ نے مقبوضہ کشمیر میں معصوم کشمیریوں کا قتل اور حریت رہنماﺅں کی گرفتاریوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے،انہوں نے کہا کہ ہمیں آئی ایس آئی ایس کی کارروائیوں پر سخت تشویش ہے، ،آئی ایس آئی ایس کو پاکستان میں قدم جمانے کی اجازت نہیں دی جائے گی ۔



کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…