پیر‬‮ ، 06 جنوری‬‮ 2025 

چین کے46ارب ڈالر ز کے پیکج کاپاکستان پر ایک دھیلے کا بھی بوجھ نہیں ،وزیر اعلیٰ پنجاب شہبازشریف

datetime 22  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوزڈیسک)وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ چین کی طرف سے 46ارب ڈالر ز کے پیکج کاپاکستان پر ایک دھیلے کا بھی بوجھ نہیں ،چینی سرماےہ کاروں کو فنانسنگ چینی بینک کر رہے ہیں ، چین نے کسی اکائی نہیں بلکہ 18کروڑ عوام کے لئے تحفہ دیا ہے جس سے صرف پنجاب نہیں بلکہ پورے پاکستان میں منصوبے لگیں گے اس سے قومی یکجہتی ،باہمی محبت ،اخوت اور یگانگت بڑھے گی، چین کی سرمایہ کاری سے پاکستان اور امریکہ کے تعلقات پر کوئی فرق نہیں پڑے گا ،امریکہ اور پاکستان کے درمیان تاریخی تعلقات ہیں اگرامریکہ ہمارا خیر خواہ ہے تو اسے چینی سرماےہ کاری کے نتیجے سے پاکستان سے غربت ، بےروزگاری او راندھیرے دور ہونے سے خوش ہونا چاہیے کیونکہ ہمارا استحکام انکے بہترین مفاد میں ہے ،چین کے صدر کے دورہ پاکستان پر بھارت کو واویلا نہیں کرنا چاہیے کیونکہ جب چین او رامریکہ کے صدور بھارت گئے تھے تو ہم نے تو واویلا نہیں کیا تھا ، اسے بھی صبر کرنا چاہیے اور مقابلے کی دوڑ کے لئے تیار رہنا چاہیے ،حکومت پہلے بھی واضح کر چکی ہے اور دوبارہ وضاحت کرنا چاہتا ہوں کہ پاک چین کوریڈور روٹ میں قطعا ً کوئی تبدیلی نہیں ہو گی اور اس سے سب مستفید ہوں گے،چےن نے پاکستان کو 46ارب ڈالر کاتارےخی اقتصادی پےکےج دے کرجو احسان کےا ہے اسے کبھی فراموش نہےں کےا جاسکتا،20اپرےل کا دن پاکستان کےلئے تارےخی اہمےت کا حامل ہے جو قوموں کی زندگیوں کا دھارا بدل سکتا ہے اور اےسے دن قوموں کی زندگےوں مےں بہت کم آتے ہےں۔ان خےالات کااظہار انہوں نے چینی صدر کے دورہ پاکستان کے دوران طے پانے والے معاہدوں کے حوالے سے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ شہباز شریف نے کہا کہ 20اپرےل کا تارےخ ساز دن پاکستانی قوم کی ترقی وخوشحالی کے نئے سفر کا آغاز ہےش،یہ دن بلاشبہ پاکستان کی تاریخ کا اہم ترین دن ہے اور 46ار ب ڈالر کا اقتصادی پیکیج ہماری شبانہ روز محنت کا نتیجہ ہے جس پر سیاسی رفقاءاور پوری ٹیم مبارکباد کی مستحق ہے -چینی قیادت نے بھی برملا اعتراف کیاہے کہ موجودہ حکومت نے معاہدوں کو حتمی شکل دےنے میں دن رات محنت کی ہے اور اس کا کریڈٹ وزیراعظم محمدنوازشریف کی قیادت اور تمام سیاسی و انتظامی ٹیم کو جاتاہے جن کی انتھک محنت کا رنگ لائی ہے – چین نے اتنا بڑا اقتصادی پیکیج دنیا کے کسی بھی ملک کو نہیں دیا-چین کے پاس نہ تیل ہے نہ گیس بلکہ ےہ ان کی محنت کی کمائی ہے جو انہوںنے اپنے دوست ملک پاکستان کو اپنے پاﺅں پر کھڑا کرنے اور معاشی طو رپر مضبوط بنانے کے لئے دی ہے-چین نے آج تک کسی بھی ملک میں اتنی بڑی سرماےہ کاری کا اعلان نہیں کیا او رےہ اعزاز وزیراعظم محمد نوازشریف کی قیادت میں پوری قوم کو حاصل ہواہے کہ چین نے ایک مشکل وقت میں ہمارا ہاتھ تھاما ہے اور اب ےہ ہماری ذمہ داری ہے کہ اس سرماےہ کاری سے فائدہ اٹھائےں اور ملک کو معاشی طو رپر مضبوط بنانے کے لئے دن رات ایک کر دیں -ہم ان معاہدوں پر عملدرآمد کے لئے شفافیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے کیونکہ اےسے تاریخ ساز مواقع بار بار نہیں آتے او رپوری حکومتی مشینری کو ان معاہدوں کو عملی جامہ پہنانے کے لئے محنت، دیانت او رعزم کے ساتھ کام کرے گی-انہوںنے کہاکہ پاک چین اکنامک کوریڈور کے تحت پورے پاکستان میں 10400میگا واٹ بجلی کے منصوبے لگائے جا رہے ہیں جن میں سے پنجاب میں کوئلے کی بنیاد پر ساہیوال میں 1320میگا واٹ ، قائد اعظم سولر پارک بہاولپو ر میں 1000سولر پاور کے منصوبے جبکہ مقامی کوئلے سے سالٹ رینج میں 300میگا واٹ کے منصوبے لگائے جائیں گے جن پر 4.2ارب ڈالر صرف ہوں گے اور مجموعی طو رپر 2620میگا واٹ بجلی حاصل ہوگی جبکہ چین نے صرف توانائی سیکٹر میں 20ارب ڈالر کے معاہدے کئے ہیں -انہوںنے کہاکہ چین کے تعاون سے توانائی کے منصوبوں کو مکمل کرنے کے لئے دن رات ایک کر دیں گے کیونکہ توانائی ہوگی تو ہماری صنعتوں کا پہیہ رواں دواں ہوگا ،کھیت ہرے بھرے ہوںگے ، زراعت ترقی کرے گی- پاکستان کی معیشت مضبوط ہو گی،روز گا ر کے لا کھوں مواقع پیدا ہوں گے- امپورٹ و ایکسپورٹ میں اضافہ ہوگا، غربت میں کمی آئے گی اور ہم اپنے ہمسایہ ملک سے معاشی میدان میں مقابلے کے قابل ہوںگے-انہوںنے کہاکہ توانائی ،توانائی اور صرف توانائی ہی ہماری پہلی ترجیح ہے اور ملک کو اندھیروں سے نکالنے کے لئے ہر ضروری اقدام کر رہے ہیں-انہوںنے کہاکہ 20اپریل کا دن پوری قوم کے لئے خوشی کا دن ہے اور ہمیں شکر کے لئے اﷲ تعالیٰ کے حضور سجدہ ریز ہونا چاہےے -ملک و قوم کی تقدیر بدلنے کا نادر موقع ہے اور امتحان بھی ،جسے کسی صورت ضائع نہیں ہونے دیں گے-انہوںنے کہاکہ سعودی عرب بھی پاکستان کا ایک انتہائی مخلص دوست ہے او رانہوںنے بھی مشکل میں پاکستان کا بھر پو رساتھ دیا ہے اسی متحدہ عرب امارت کے شیخ زید نے بھی پاکستان کے لئے بہت کچھ کیاہے -انہوںنے کہاکہ لاہور میٹرواورنج لائن ٹرین کا منصوبہ بھی چینی قیادت کا ایک عظیم تحفہ ہے- 1.47ارب ڈالر کی لاگت سے ےہ منصوبہ 27ماہ میں مکمل ہوگا اور اس کا روٹ 27کلو میٹر طویل ہے جس کا 25کلو میٹر معلق ہوگا -انہوںنے کہاکہ چین نے زبردست ترقی کی ہے او روہ دنیا کی دوسری بڑی معیشت بن چکاہے اس کے زر مبادلہ کے ذخائر 4ٹریلین ڈالر ہیں -چین کی ترقی ہمارے لئے رول ماڈل ہے اور ہمیں اس سے سبق سیکھ کر آگے بڑھنا ہے-وزیراعلیٰ نے ایک سوال کے جواب میں کہاکہ امریکہ کے ساتھ پاکستان کے اچھے تعلقات ہےں او راگر امریکہ ہمارا خیر خواہ ہے تو اسے چینی سرماےہ کاری کے نتیجے سے پاکستان سے غربت ، بےروزگاری او راندھیرے دور ہونے سے خوش ہونا چاہےے-چینی سرماےہ کا ری سے پاک امریکہ تعلقات پر کوئی فرق نہیں آئے گا-ایک اور سوال کے جواب میں انہوںنے کہاکہ اکنامک کوریڈور کے روٹ میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے اوراس بڑے معاشی منصوبے سے پورا ملک مستفید ہوگا -اےک دوسرے سوال کے جواب میں انہوںنے کہاکہ سولر پاور کے منصوبے جلد لگائے جا سکتے ہیں ،900میگا واٹ کے سولر منصوبوں میں سے 300میگا واٹ کے منصوبے اسی سال مکمل ہو جائیں گے ،پن بجلی کے منصوبے زیادہ وقت لیتے ہیں اس لئے ےہ منصوبے بھی 2019-20تک مکمل ہو ں گے – انہوںنے کہاکہ اگر ہم توانائی کے 90فیصد منصوبے2017-18تک بھی مکمل کر لیں تو ےہ توانائی کے شعبے میں بڑا انقلاب ہوگا – انہوںنے کہاکہ وطن عزیز کو اندھیروںاور مسائل کے چنگل سے نکالنے کے لئے افواج پاکستان ، پولیس، تمام اداروں اورمعاشرے کے تمام طبقات کو آگے بڑھ کر اپنا کردا رادا کرناہے -انہوںنے کہاکہ پاکستان کے بڑے سرماےہ کاروں کو بھی اب پاکستان میں سرماےہ کاری کے لئے میدان عمل میں آنا چاہےے-ایک او رسوال کے جواب میں انہوںنے کہاکہ چینی سرماےہ کاروں کو فنانسنگ چینی بینک کر رہے ہیں اور اس امر کی ہدایت چینی صدر ،وزیراعظم نے اپنے بینکوں او رمالیاتی اداروں کو دی ہیں- انہوںنے کہاکہ پنجاب کے لئے 4.5ارب ڈالر کے منصوبے رکھے گئے ہیں جبکہ سندھ کےلئے 9ارب ڈالر کے منصوبے رکھے گئے ہیں لےکن ہمیں خوشی ہے کیونکہ اس سے قومی وحدت او ربھائی چارہ بڑھے گا-وزیراعظم محمد نوازشریف کاپاکستان کو ایشین ٹائیگر بنانے کا خواب اب عملی تعبیر پائے گا-انہوںنے کہاکہ چین پاکستان کا سٹریٹجک پارٹنر ہے – چینی باشندوں کی پاکستان میں سکیورٹی کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں انہوںنے کہاکہ سیاسی و عسکری قیادت نے چینی حکام کو یقین دلایاہے کہ جس طرح چین نے ہمارے قومی مفاد میں اربوں ڈالر کی سرماےہ کاری کا اعلان کیاہے اسی طرح ےہاں کام کرنے والے چینی باشندوں کی حفاظت کے لئے بھرپور انتظام کیاجائے گا او رانہیں مکمل سکیورٹی فراہم کی جائے گی اور اس ضمن وزیراعظم محمد نوازشریف اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے چین کے صدر کو چینی باشندوں کو ہر ممکن سکیورٹی فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے-ایک سوال کے جواب میں انہوںنے کہاکہ اﷲ تعالیٰ نے چین کو وسیلہ بنایاہے جس نے ہماری مدد کے لئے ہاتھ تھاما ہے ،اﷲ تعالیٰ کا بے پایاں فضل و کرم ہے کہ چین ہماری مدد کو آیاہے – ہندوستان کو اس پر واویلا نہیں کرناچاہےے اور صبر کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑنا چاہےے ، چین او رامریکہ کے صدور کے دورہ بھارت کے موقع پر ہم نے کوئی واویلا نہیں کیا تھا اسی طرح بھارت کو بھی شور مچانے کی بجائے معاشی میدان میں مقابلے کے لئے تیار ہونا چاہےے- انہوںنے کہاکہ جہد مسلسل سے محنت کر کے آگے بڑھیں گے او رپاکستان کے دن بدل جائیں گے -ا ندھےرے ختم ہوںگے ۔انہوںنے کہا کہ ان منصوبوں کی جلد تکمیل کے سلسلہ میں وزیر اعظم محمد نواز شریف کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں اس حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا ہے ۔ ان منصوبوں کی مانیٹرنگ ، فالو اپ کے لئے ایک مضبوط میکنزم بننا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ چین کے صدر نے کہا کہ پاکستان کو اس وقت اشد ضرورت ہے اور اس سرمایہ کاری کے سلسلہ میں بینکوں کی 90فیصد فزیبلٹی منظور ہو گئی ہے ۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں مزید کہا کہ 46ارب ڈالرز خالصتاً چینی سرمایہ کاروں کی سرمایہ کاری ہے اور ہمارے اوپر اس کا کوئی بوجھ نہیں ،یہ چین کے سرمایہ کاروں کا اپنا بوجھ ہے ، ہمارے اوپر اس کا ایک دھیلے کا بوجھ نہیں ، چینی بینکوں نے اپنے سرمایہ کاروں کو قرضے دئیے ہیں ۔



کالم



آہ غرناطہ


غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…