منگل‬‮ ، 28 اکتوبر‬‮ 2025 

تحریک انصاف اور جماعت اسلامی نے خواتین کے ووٹ نہ ڈالنے کا معاہدہ کیا ، کنور نوید

datetime 17  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی ( نیوز ڈیسک)این اے 246 کراچی کے ضمنی الیکشن میں متحدہ کے امیدوار کنور نوید جمیل نے کہا ہے کہ تحریک انصاف اور جماعت اسلامی نے خواتین کے ووٹ نہ ڈالنے کا معاہدہ کیا ، کہتے ہیں اپریل کو دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے گا۔جناح گراؤنڈ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کنور نوید کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف ووٹروں کو گمراہ کرنے کیلئے پروپیگنڈا کر رہی ہے ، ان کا کہنا تھا تحریک انصاف اور جماعت اسلامی نے خواتین کو ووٹ نہ ڈالنے کا معاہدہ کیا۔ جماعت اسلامی والے داڑھی رکھ کر جھوٹ بول رہے ہیں ، جماعت اسلامی نے طالبان کو شہید کہا۔ جماعت اسلامی کے خواتین کے جلسے کا انعقاد جلسی بھی نہیں ہوگی ، انہوں نے کہا کہ اپریل کو دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے گا۔ فیڈرل بی ایریا میں کارنر میٹنگ سے خطاب میں کنور نوید کا کہنا تھا ہر طرح کے برے کام میں ایم کیو ایم کو ملوث قرار دیا جا رہا ہے ، ایم کیو ایم کے خلاف پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے ، کراچی کے حق کی بات کرنے والوں کو ٹارگٹ کلر بنا دیا جاتا ہے۔ کنور نوید کا کہنا تھا ایم کیو ایم کراچی کے عوام کو تنہا نہیں چھوڑے گی ، عوام کی خدمت جاری رکھیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بھکاریوں سے جان چھڑائیں


سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…