جمعرات‬‮ ، 06 اگست‬‮ 2026 

این اے 246، مسلم لیگ ن کا جماعت اسلامی کی حمایت کا فیصلہ

datetime 16  اپریل‬‮  2015 |

 

لاہور (نیوز ڈیسک) حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 246 کے ضمنی انتخابات میں جماعت اسلامی کے امیدوار کی حمایت کا فیصلہ کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے جماعت اسلامی کے رہنمائ امیر العظیم سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور انہیں بتایا کہ مسلم لیگ ن نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 246 میں جماعت اسلامی کی حمایت کا اصولی فیصلہ کر لیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی کی حمایت کا فیصلہ اعلیٰ قیادت سے مشاورت کے بعد کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ امیر العظیم نے بدھ کے روز خواجہ سعد رفیق سے ملاقات کے دوران حمایت کرنے کی درخواست کی تھی جس پر وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ وہ اعلیٰ قیادت سے مشاورت کے بعد ہی فیصلہ کریں گے۔ خواجہ سعد رفیق کی جانب سے حمایت کی یقین دہانی کے بعد امیر العظیم کا کہنا تھا کہ جے یو پی اور جے یو آئی بھی آج سے جماعت اسلامی کی انتخابی مہم میں شریک ہوں گی۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)


میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…