اسلام آباد(نیوز ڈیسک)راول ڈیم میں پانی کی سطح بلند ہو گئی، پانی کے اخراج کے لئے اسپل ویے کھول دیے گئے۔ایس ڈی او راول ڈیم رانا بلال کے مطابق بارشوں کے باعث راول ڈیم میں پانی کی سطح 1751 فٹ سے زائد ہوگئی تھی۔ ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی زیادہ سے زیادہ گنجائش 1752 فٹ ہے۔ اضافی پانی کے اخراج کے لئے ڈیم کے اسپل وے کھول دیے گئے۔