منگل‬‮ ، 12 مئی‬‮‬‮ 2026 

وزارت پانی و بجلی نے ڈیزل پر جنرل سیلز ٹیکس کم کرنے کی سفارش کر دی

datetime 10  اپریل‬‮  2015 |

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزارت پانی و بجلی نے ڈیزل پر جنرل سیلز ٹیکس کم کرنے کی سفارش کر دی۔
وزارت پانی و بجلی کے ذرائع کے مطابق بجلی پیدا کرنے والی کمپنیوں جو ڈیزل سے بجلی پیدا کرتی ہیں ، وہ ڈیزل پر 32 فیصد سیلز ٹیکس ادا کرتی ہیں جبکہ انہیں ریفنڈ کی صورت میں 17 فیصد واپس ملتے ہیں جس کی وجہ سے ڈیزل سے بجلی پیدا کرنے والی کمپنیوں کو روزانہ ایک کروڑ سے زیادہ کا نقصان اٹھانا پڑتا ہے جبکہ ایف بی آر نے فرنس آئل کے علاوہ دیگر تمام پٹرولیم مصنوعات پر مزید پانچ فیصد ڈیوٹی عائد کر دی ہے ، سیلز ٹیکس کی کمی سے بجلی کی قیمتیں کم ہوں گی۔ ذرائع کے مطابق سیلز ٹیکس ایکٹ کے مطابق بجلی پیدا کرنے والی کمپنیوں کو 17 فیصد سیلز ٹیکس ادا کرنے کا پابند بنایا گیا جبکہ دوسری جانب حکومت نے ڈیزل پر جنوری میں 5 فیصد فروری میں 5 فیصد جبکہ مارچ میں 10 فیصد سیلز ٹیکس میں اضافہ کر دیا جس کے بعد بجلی پیدا کرنے والی کمپنیوں کے اربوں روپے ایف بی آر کے پاس ریفنڈ کی مد میں رک گئے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



موسمی پرندے


’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…