اسلام آباد ( نیوزڈیسک ) تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم کے کارکنان اشتعال انگیزی کے ذریعے ضمنی الیکشن رکوانے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں ، ایم کیو ایم صرف فاشسٹ طریقوں سے ہی جیت سکتی ہے۔ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ ایم کیو ایم کی غیر جمہوری سوچ بے نقاب ہوگئی ہے اور متحدہ نے ہمیں پہلے سے زیادہ پر عزم کر دیا ہے۔ عمران خان کا کہنا ہے کہ الطاف حسین کے فاشسٹ اقدامات اور تشدد کا معاملہ برطانوی حکومت کے سامنے اٹھائیں گے۔ ایم کیو ایم صرف فاشسٹ طریقوں سے ہی جیت سکتی ہے۔ اس سے قبل عمران خان نے کراچی میں پی ٹی ائی کی مقامی قیادت سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور پی ٹی ائی کے کیمپ اکھاڑنے کی شدید مذمت کی۔ انہوں نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے اس صورتحال کا فوری نوٹس لیں۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ سندھ پولیس پی ٹی ائی کارکنان کے تحفظ میں بری طرح ناکام ہوچکی ہے۔ عمران خان نے واقعہ کے ذمہ دار افراد کی گرفتاری کا مطالبہ کیا اور کہا کہ اپنے ہی گورنر کے سامنے بنائے گئے ضابطہ اخلاق کی ایم کیو ایم نے کھلم کھلا خلاف ورزی کی ہے۔ تحریک انصاف کے کارکنان ایسی بھونڈی حرکتوں سے گھبرانے والے نہیں۔
ایم کیو ایم اشتعال انگیزی سے الیکشن رکوانے کی سازش کر رہی ہے :عمران خان
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
اسکولوں میں چھٹی کا اعلان کردیا گیا
-
بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)
-
عوام کے لیے الرٹ! الرجی اور نزلہ زکام کی یہ دوا ہرگز نہ خریدیں!
-
سعودی عرب جانے والے پاکستانیوں کیلئے اہم ہدایت نامہ جاری
-
سرکاری ملازمین کیلئے نئے قوانین کی تیاری، سول سروس میں بڑی تبدیلیاں تجویز
-
معروف کامیڈین و سٹیج اداکار آصف اقبال انتقال کرگئے
-
مسافروں کیلیے الرٹ؛ دبئی، ابوظہبی اور شارجہ کی کئی پروازیں منسوخ
-
طلبہ کیلئے ای بائیکس، ایک لاکھ مزید بائیکس کا اعلان، درخواست کی آخری تاریخ آگئی
-
عالمی مارکیٹ میں تیل سستا ہو گیا، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان
-
فیول ریلیف اسکیم: عوام کیلیے بڑی خوشخبری، حکومت نے اہم شرط ختم کر دی
-
سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کے مرکزی ہوائی اڈے کے قریب زوردار دھماکے، آگ کے شعلے بلند
-
ملک بھر میں سونےکی قدر میں کمی
-
وفاقی حکومت نے قومی بچت کی سکیموں کے منافع کی شرح میں کمی کردی،نئے ریٹس جاری
-
پاکستانی معیشت کے لئے بڑی خوشخبری



















































