پیر‬‮ ، 21 ستمبر‬‮ 2026 

پی ٹی آئی کی انتخابی مہم کے لئے 200 طالبات کو بھرتی کر لیا گیا

datetime 4  اپریل‬‮  2015 |

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے راولپنڈی میں کنٹونمنٹ بورڈ بلدیاتی انتخابات کی مہم کے لیے 200 نوجوان خواتین کو بھرتی کرلیا ہے۔پارٹی نے راولپنڈی اور چکلالہ کنٹونمنٹ میں گھر گھر مہم کے لیے خواتین پر مشتمل دو ٹیمیں تشکیل دی ہیں، جن میں زیادہ تر خواتین یونیورسٹی کی طالبات ہیں۔واضح رہے کہ کنٹونمنٹ ایریاز میں بلدیاتی انتخابات 25 اپریل کو منعقد کیے جائیں گے۔ایک سینیئر پی ٹی آئی رہنما نے مےڈےا کو بتاےا کہ جماعتی بنیادوں پر انتخابات کے اعلان کے بعد تحریک انصاف نے اپنی بنیادی فورس یعنی نوجوانوں کو الیکشن مہم کے لیے استعمال کرنے کا فیصلہ کیا۔ان کا کہنا تھا کہ اس سلسلے میں دو خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں، جن کی سربراہی شمالی پنجاب کے جنرل سیکریٹری زاہد کاظمی، رکن صوبائی اسمبلی عارف عباسی اور آصف محمود، چوہدی مقارب، یاسمین فاروقی اور سبرینہ جاوید کریں گی۔پی ٹی آئی رہنما کے مطابق ہر ٹیم میں تقریباً 100 خواتین شامل ہوں گی، جو شہری حقوق اور گڈ گورننس سے متعلق عمران خان کے پیغام کی تشہیر کے لیے 7 اپریل سے اپنی مہم کا آغاز کریں گی۔ان کا کہنا تھا کہ پارٹی ہر رکن خاتون کو ان کی شناخت کے لیے کارڈز جاری کرے گی، جبکہ انھیں ہفتے سے پی ٹی آئی شمالی پنجاب کے دفتر میں ٹریننگ دی جائے گی۔پی ٹی آئی رہنما کے مطابق اس مہم کا بنیادی مقصد خواتین ووٹرز کو متحرک کرنا ہے، انھوں نے مزید بتایا کہ تحریک انصاف اس مہم کا آغاز 4 اپریل سے کرنا چاہتی تھی، تاہم رواں ہفتے جمعرات کو ہونے والے اجلاس میں اس بات کا فیصلہ کیا گیا کہ گھر گھر مہم کا آغاز 6 اپریل کو راولپنڈی میں پی ٹی آئی کے عوامی جلسے کے بعد کیا جائے گا۔انھوں نے یہ بھی بتایا کہ اس سلسلے میں ایک خصوصی انفارمیشن ٹیکنالوجی سیل بھی قائم کیا جا چکا ہے تاکہ پارٹی کے پیغام کو ایس ایم ایس کے ذریعے پھیلایا جاسکے۔جب اس سلسلے میں زاہد کریم سے رابطہ کیا گیا تو انھوں نے بھی اس بات کی تصدق کی کہ پی ٹی آئی نے 200 خواتین طالبات کو کنٹونمنٹ بورڈز کے بلدیاتی الیکشن کے لیے بھرتی کیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پارٹی اپنی خواتین سپورٹرز اور ورکرز کو متحرک کرنا چاہتی ہے تاکہ لوگوں کو اس بات پر راضی کیا جاسکے کہ وہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی خراب طرز حکومت کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں۔زاہد کاظمی کا یہ بھی کہنا تھا کہ تحریک انصاف 6 اپریل سے راولپنڈی میں انتخابی مہم کا آغاز کرے گی، جبکہ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) اور مسلم لیگ (ن) کے پرانے کارکنوں اور حامیوں کی ایک بڑی تعداد تحریک انصاف کو جوائن کرے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…