اسلام آباد(نیوز ڈیسک)سابق صدرجنرل پرویزمشرف نے کہاہے کہ عام آدمی کونوکری ،خوشحالی ،صحت اورتعلیم چاہئے ،جمہوریت یاآمریت بھاڑمیں گئی ،یمن تنازعہ پرپاکستان اورچین اہم کرداراداکرسکتے ہیں ۔نجی ٹی وی کے مطابق ایک انٹرویومیں پرویزمشرف نے کہاہے کہ کراچی میں احساس محرومی نے ایم کیوایم کوجنم دیاایم کیوایم کی تقسیم سے کراچی کونقصان پہنچے گا،ایم کیوایم اپناامیج درست کرے ،متحدہ خودپرسے ٹارگٹ کلنگ اوربھتہ خوری کی چھاپ ہٹائے ۔انہوںنے کہاکہ تمام جماعتیں طاقت کاغلط استعمال کرتی ہیں ،کراچی میں قتل وغارت کروانے والوں پرہاتھ ڈالاجائے ،کراچی آپریشن کاکریڈٹ فوج کوجاتاہے ،فوج نے آپریشن کیا۔انہوںنے کہاکہ تحریک انصاف کوغلط فہمی ہے کہ متحدہ کاووٹ بینک توڑدے گی ۔این اے 246متحدہ کی نشست ہے اوروہ اسے برقراررکھے گی ۔انہوںنے کہاکہ عام آدمی کوجمہوریت اورآمریت سے غرض نہیں ،میں جرنیل ہوں اورمیں نے عوام کوخوشحالی دی ہے ،عام آدمی کوخوشحالی چاہئے ،اسے صحت تعلیم اوربنیادی ضروریات اورنوکری کی ضرورت ہے ،اگریہ چیزیں نہیں توبھاڑمیں گئی جمہوریت اورآمریت انہوںنے کہاکہ سعودی عرب پاکستان کادوست ہے ،سعودی عرب نے ہمیشہ ہماراساتھ دیا،یمن میں سعودی عرب اورایران پراکسی جنگ لڑرہے ہیں ،یمن میں موثیوں کوایران اسلحہ دے رہاہے ،یمن کے تنازعے پرپاکستان اورچین اہم کرداراداکرسکتے ہیں ،پاکستان اپنامفاددیکھ کرقدم اٹھائے۔
عام آدمی کوخوشحالی چاہئے ،جمہوریت اورآمریت بھاڑمیں گئی،مشرف
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
اسکولوں میں چھٹی کا اعلان کردیا گیا
-
بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)
-
عوام کے لیے الرٹ! الرجی اور نزلہ زکام کی یہ دوا ہرگز نہ خریدیں!
-
سعودی عرب جانے والے پاکستانیوں کیلئے اہم ہدایت نامہ جاری
-
سرکاری ملازمین کیلئے نئے قوانین کی تیاری، سول سروس میں بڑی تبدیلیاں تجویز
-
معروف کامیڈین و سٹیج اداکار آصف اقبال انتقال کرگئے
-
مسافروں کیلیے الرٹ؛ دبئی، ابوظہبی اور شارجہ کی کئی پروازیں منسوخ
-
طلبہ کیلئے ای بائیکس، ایک لاکھ مزید بائیکس کا اعلان، درخواست کی آخری تاریخ آگئی
-
عالمی مارکیٹ میں تیل سستا ہو گیا، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان
-
فیول ریلیف اسکیم: عوام کیلیے بڑی خوشخبری، حکومت نے اہم شرط ختم کر دی
-
سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کے مرکزی ہوائی اڈے کے قریب زوردار دھماکے، آگ کے شعلے بلند
-
ملک بھر میں سونےکی قدر میں کمی
-
وفاقی حکومت نے قومی بچت کی سکیموں کے منافع کی شرح میں کمی کردی،نئے ریٹس جاری
-
پاکستانی معیشت کے لئے بڑی خوشخبری



















































