جمعرات‬‮ ، 06 اگست‬‮ 2026 

کراچی میں ایم کیوایم اورتحریک انصاف کے کارکن ایک بار پھر آمنے سامنے

datetime 4  اپریل‬‮  2015 |

کراچی(نیوز ڈیسک) کریم آباد میں حلقہ این اے 246 کی انتخابی مہم کے دوران تحریک انصاف اور ایم کیوایم کے کارکن آپس میں الجھ پڑے جب کہ اس دوران پولیس نے موقع پر پہنچ کر مشتعل افراد پر لاٹھی چارج کردیا اور متعدد افراد کو حراست میں لے لیا۔
کراچی کے علاقے کریم آباد میں حلقہ این اے 246 کے ضمنی انتخاب کے موقع پر تحریک انصاف کی انتخابی مہم جاری تھی کہ اس دوران ایم کیوایم اور تحریک انصاف کے کارکنان آمنے سامنے آگئے اور ایک دوسرے کے خلاف شدید نعرے بازی کرنے لگے جب کہ اس موقع پر کچھ مشتعل افراد نے تحریک انصاف کا الیکشن کیمپ اکھاڑ دیا اور کیمپ پر انڈوں کی بارش کردی، مشتعل افراد نے تحریک انصاف کا جھنڈا بھی نذر آتش کردیا۔
کریم آباد میں صورتحال کشیدہ ہونے پر پولیس کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کر مشتعل

مزید پڑھئے:انڈو نیشیا :من کی مرادیں پانے کےلئے جنسی کھیل نوجوانوں میں عام

افراد پر لاٹھی چارج کردیا جس کے نتیجے میں 3 افراد زخمی ہوگئے جب کہ پولیس نے دکانداروں اور راہ گیروں سمیت متعدد افراد کو بھی حراست میں لے لیا۔ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر مشتعل افراد کو منتشر کردیا جب کہ تحریک انصاف کے کیمپ کو بھی عارضی طور پر بند کردیا گیا ہے۔
کریم آباد میں کشیدگی کے بعد ایم کیوایم کے رہنما حیدر عباس رضوی اور پی ٹی آئی کے عمران اسماعیل بھی موقع پر پہنچ گئے، حیدر عباس رضوی نے کارکنان کو پر امن رہنے کی ہدایت کی جب کہ عمران اسماعیل نے انتخابی کیمپوں کے پاس رینجرز کو تعینات کرنے کا مطالبہ کیا۔

مزید پڑھئے:مردہ ساس نے داماد کی جان لے لی

دوسری جانب ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے واقعہ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے پارٹی رہنماؤں کو ہدایت کی کہ ماحول کو پُرامن رکھنے کے لیے بھرپور کرداراداکریں اور این اے246 کےعوام انتخابی مہم کےدوران صبر وتحمل اوربرداشت سے کام لیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)


میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…