جمعرات‬‮ ، 06 اگست‬‮ 2026 

پاکستانی اور سعودی افواج کی مشترکہ مشقوں کا آغاز ہو گیا : سعودی خبر ایجنسی

datetime 30  مارچ‬‮  2015 |

ریاض(نیوز ڈیسک) سعودی خبر رساں ادارے نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کی مشترکہ فوجی مشقوں کا آغاز ہو گیا ہے۔سعودی خبر ایجنسی کی جانب سے مزید بتایا گیا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کی فوج کے درمیان مشترکہ مشقوں کو الصمصم 5 کا نام دیا گیا ہے جس میں پاکستانی فوج کے کمانڈو فورس سپیشل سروسز گروپ ( ایس ایس جی ) اور سعودی رائل فورس مشترکہ طور پر حصہ لے رہے ہیں۔یاد رہے اس وقت یمن میں حوثی باغیوں کی جانب سے قبضہ کیا جا رہا ہے اور سعودی عرب یمن کی مدد کرتے ہوئے باغیوں کے خلاف فضائی کاروائیاں کر رہا ہے۔سعودی بادشاہ شاہ سلمان کی جانب سے وزیر اعظم نواز شریف کو فون کیا گیا تھا اور یمنی باغیوں کے خلاف جنگ میں مدد کرنے کی درخواست کی تھی۔ایک جانب سعودی خبر ایجنسی نے پاکستان اور سعودی عرب کی افواج کے درمیان مشترکہ طور پر ہونے والی مشقوں کا دعویٰ کیا ہے اور دوسری جانب ’رائٹرز‘ کی جانب سے یہ دعویٰ بھی کیا گیا ہے کہ پاکستان نے اپنی فوج سعودی عرب بھجوانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

 

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)


میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…