اسلام آباد(نیوز ڈیسک) کراچی میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی کر کے گینگ وار کے دو گینگسٹرز کو ہلاک کر دیا۔ ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور بھتے کی پرچیاں برآمد کرلی گئی ہیں۔ لیاری کے علاقے دریا آباد میں پولیس نے گینگ وار کارندوں کی موجودگی کی اطلاع پر چھاپہ مار کارروائی کی۔ کارروائی کے دوران ملزمان نے پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کر دی۔ مقابلے کے نتیجے میں گینگ وار کے دو کارندے جبار دادا اور حافظ چونی مارے گئے۔ ایس ایس پی سٹی فدا حسین کے مطابق ہلاک ملزمان ٹارگٹ کلنگ ، بھتہ خوری اور اغوا برائے تاوان کی چوبیس وارداتوں میں ملوث تھے۔ کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور بھتے کی پرچیاں برآمد کر لی گئی ہیں۔