جمعرات‬‮ ، 22 مئی‬‮‬‮ 2025 

اسلام آباد،سوہان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، 2افراد جاں بحق

datetime 10  مارچ‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)وفاقی دارالحکومت میں تھانہ شہزاد ٹاﺅن کے علاقے سوہان میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق ہوگئے ،علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔تفصیلات کے مطابق منگل کے روز اسلام آباد کے علاقے سوہان میں دو نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے 2 افراد اندھادھند فائرنگ کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا اور ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ، جس کے بعد علاقے میں شدید خوف وہراس پھیل گیا ،واقعہ کے بعد پولیس کی بھاری نفری اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں ،پولیس نے دونوں افراد کی لاشیں قبضہ میں لے لیں اور ریسکیو ایمبولینس کے ذریعے لاشوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔پولیس حکام نے بتایا کہ جاں بحق ہونے والے دونوں افراد کا تعلق افغانستان سے ہے تاہم مزید تفتیش جاری ہے کہ آیا یہ افغان کتنے عرصہ سے اسلام آباد میں رہ رہے تھے اور ان کو کس بنیاد پر قتل کیا گیا ہے ۔دوسری جانب تھانہ شہزاد ٹاﺅنس نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی گئی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ملک ریاض کی آخری خواہش


مجھے چند دن قبل دوبئی جانے کا اتفاق ہوا‘ ملک…

کم عمری کی شادی پر پابندی کا بل واپس نہ لیا گیا تو سڑکوں پر آئیں گے، فضل الرحمن

اسلام آباد (این این آئی)جمعیت علما اسلام کے سربراہ…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…