بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

پھر ثابت ہوگیا کہ پیسہ طاقتور اور ادارے کمزور ہیں، طاہرالقادری

datetime 6  مارچ‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوز ڈیسک)پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہاہے کہ سینیٹ الیکشن کے نام پر پاکستان کی تاریخ کی سب سے بڑی منڈی لگی اورتماشا ہوا۔عوامی تحریک کے مرکزی میڈیا سیل میں رہنماوں سے گفتگوکرتے ہوئے طاہر القادری کا کہنا تھا کہ سینیٹ الیکشن سے ایک روزقبل رات کے اندھیرے میں جاری ہونیوالے صدارتی ا?رڈیننس نے پارلیمنٹ کی اہمیت اور اصلیت ظاہر کردی، پھرثابت ہوگیا کہ ملک میں پیسہ طاقتور اور ادارے کمزور ہیں، اراکین اسمبلی کوپنجروں میں بند کرکے پولنگ بوتھ تک لایا جاتا رہا لیکن الیکشن کمیشن کا کہیں وجودنظر نہیں ایا، وزیراعظم نے اراکین اسمبلی کورشوت دی، ایک ہفتے کھانے کھلائے اورالیکشن اپنے نام کرلیا۔انھوں نے الزام لگایا کہ ایسی پارلیمنٹ اورایسی سینیٹ کی قانون سازی کی کیااخلاقی حیثیت ہوگی، جعلی جمہوریت اورجعلی الیکشنوں سے غریب عوام کے کبھی حالات نہیں بدلیں گے۔ طاہرالقادری نے کہاکہ پاکستان کی تاریخ کے فراڈاور نامکمل سینیٹ الیکشن کرانے کاریکارڈ بھی موجودہ حکمرانوں نے اپنے نام کرلیا۔ خریدوفروخت کے حوالے سے اپنی پوزیشن بہترکرنے کے لیے فاٹا کے الیکشن کواسٹاپ لگوایا گیا۔ انھوں نے کہاکہ جب تک فاٹاکے الیکشن نہیں ہوں گے تب تک سینیٹ کاایوان مکمل نہیں ہوگا، نہ ہی سینیٹ کے چیئرمین اورڈپٹی چیئرمین کاالیکشن ہوسکے گا۔ انھوں نے کہاکہ جس استحصالی نظام کی یہ اسٹیٹس کوکی قوتیں محافظ ہیں اس نظام کوبھی نہیں چلنے دے رہیں۔



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…