کراچی ( مانیٹرنگ ڈیسک ) متحدہ قومی موومنٹ کے رہنماءحیدر عباس رضوی نے کہا ہے کہ آج ایم کیو ایم کے لیے ہر طرف سے خوش خبری آ رہی ہیں۔انہوں نے واضح کیا کہ آج الطاف حسین کی صاحبزادی فضاءالطاف کی سالگرہ ہے جبکہ اس کی خوشیانں مناتے ہوئے ہماری جماعت کو سینیٹرز کی کامیابی کی خبر نے خوشی کو دوبالا کر دیا۔حیدر عباس رضوی کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کے لیے دوہری خوشی کا دن ہے جبکہ جماعت کے 3 سینیٹرز کے ریٹائر ہونے پر 4 سینیٹرز نے کامیاب ہو کر ایم کیو ایم کی خوشی میں مزید اضافہ کر دیا ۔اس سے قبل ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو پر جیتنے والے سینیٹرز کا پرتپاک استقبال کیا گیا جبکہ ان کی فتح کے جشن مناتے ہوئے نائن زیرو پر کارکنان کی جانب سے بھنگڑے ڈالے گئے اور ڈھول کی تھاپ پر رقص بھی کیا گیا ہے۔