بدھ‬‮ ، 12 جون‬‮ 2024 

فاٹا کے سینیٹ انتخابات غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی

datetime 5  مارچ‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد ( نیوزڈیسک) پیسے کی ریل پیل کے بعد رہی سہی کسر صدارتی آرڈرنے پوری کر دی۔ رات گئے فاٹا کی چار سینیٹ نشستوں کے انتخاب کے لیے صدارتی آرڈر جاری کرتے ہوئے طریقہ کار میں تبدیلی کی گئی تو فاٹا کے گیارہ میں سے چھ اراکین قومی اسمبلی صبح سویرے اسلام آباد ہائی کورٹ جا پہنچے اور صدارتی آرڈر چیلنج کر دیا۔ دوسری جانب صدارتی آرڈر کی حمایت کرنے والے پانچ اراکین اسمبلی ووٹ ڈالنے کے لیے قومی اسمبلی پہنچے تو پریذائیڈنگ آفیسر نے انہیں صدارتی آرڈنینس پر وزارت قانون کی رائے آنے تک ووٹ ڈالنے سے روک دیا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ میں رٹ دائر کرنے کے بعد سراپا احتجاج اراکین فاٹا دوہائی دیتے الیکشن کمیشن پہنچے اور چیف الیکشن کمشنر جسٹس ریٹائرڈ سردار رضا خان سے یکے بعد دیگرے دو ملاقاتیں کیں اور صدارتی آرڈر کے تحت ہونے والے فاٹا سینیٹ انتخابات روکنے کی استدعا کی۔ چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا جس میں صدارتی آرڈر کے قانونی پہلوﺅں کا جائزہ لیا گیا۔ غور و غوص اتنا طویل ہوا کہ پولنگ کے لیے مقررہ وقت تک گتھی سلجھ نہ سکی اور فاٹا کے سینیٹ انتخابات میں بغیر کوئی ووٹ پول ہوئے پولنگ کا وقت ختم ہو گیا ۔الیکشن کمیشن نے صدارتی آرڈر میں ابہام کے پیش نظر فاٹا کے لیے سینیٹ الیکشن غیر معینہ مدت کیلئے انتخابات ملتوی کر دئیے۔



کالم



یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟


پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…