اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

ایران نے پاکستان سے مشتبہ ملزم حوالے کرنے کا مطالبہ کر دیا

datetime 5  مارچ‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تہران(نیوز ڈیسک) ایران نے گزشتہ ہفتہ پاکستان کے سرحدی علاقے میں گرفتار ہونے والے ایک مشتبہ ایرانی عسکریت پسند کی حوالگی کا مطالبہ کیا ہے۔ دونوں ملکوں کی سرحد سمگلروں اور شدت پسند گروپ جنداللہ کے ارکان کی آمد و رفت کے لیے استعمال ہوتی ہے۔ ایران کا دعویٰ ہے کہ جند اللہ پاکستان کے صوبہ بلوچستان سے سرگرمیاں جاری رکھتا ہے اور یہ مبینہ طور پر ایرانی سیکیورٹی اہلکاروں کے اغواء اور حکومت مخالف سرگرمیوں میں ہے۔ ایران کی نیم سرکاری خبر رساں ایجنسی فارس نے بدھ کو اپنی رپورٹ میں ایران کی انٹرپول برانچ کے سربراہ جنرل مسعود رضوانی کے حوالے سے بتایا کہ تہران نے اسلام آباد سے عبدالستار ریگی کی حوالگی کا مطالبہ کیا ہے۔ پاکستانی حکام نے ریگی کو بلوچستان میں اس وقت گرفتار کیا جب وہ ایک بس پر سفر کر رہے تھے۔ رضوانی نے بتایا کہ ایران نے انٹرپول سے \’بدنام زمانہ دہشت گرد\’ اور عبدالمالک ریگی کے کزن ستار کی حوالگی کیلئے رابطہ کیا ہے۔ ایران نے 2011 میں جند اللہ کے سرپرست اعلیٰ عبدالمالک کو گرفتار کرنے کے بعد پھانسی دے دی تھی۔ ایران کی جانب سے جنداللہ ارکان کی گرفتاریوں اور گروپ کے ٹوٹنے کے بعد باقی بچنے والے شدت پسندوں نے جیش العدل کے نام سے ایک نیا گروپ بنا لیا تھا۔ خیال کیا جاتا ہے کہ القاعدہ سے تعلق رکھنے والے جیش العدل نے گزشتہ دو سالوں میں ایران پر متعدد حملے کیے۔ پاکستان کے ایک افسر نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر خبر رساں ادارے اے پی کو جند اللہ کے ایک سینئر رکن کی گرفتاری کی تصدیق کی، تاہم انہوں نے مزید تفصیلات میں جانے سے گریز کیا۔ خیال رہے کہ فروری، 2014 میں جیش العدل نے پاکستان سرحد کے قریب ایران کے صوبہ سیستان۔بلوچستان کے علاقے سرباز سے پانچ ایرانی سرحدی گارڈز کو اغواء4 کر لیا تھا۔ مغویوں کو بعد میں پاکستان لایا گیا جہاں ایک گارڈ ہلاک جبکہ باقی چاروں دو مہینے بعد رہا کر دیے گئے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…