بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

سپریم کورٹ کا بلدیاتی انتخابات کے نظر ثانی شیڈول پر تحفظات کا اظہار

datetime 5  مارچ‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)سپریم کورٹ نے بلدیاتی انتخابات کے نظر ثانی شیڈول پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے ریمارکس دیئے ہیں کہ الیکشن کمیشن کو آئین نافذ نہیں کرنا تو بتادے۔جسٹس جواد ایس خواجہ کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے کنٹونمنٹ ایریا میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے وزیر اعظم کے خلاف توہین عدالت کی درخواست کی سماعت کی، سماعت کے آغاز پر اٹارنی جنرل سلمان اسلم بٹ نے بلدیاتی انتخابات سے متعلق نظر ثانی شدہ الیکشن شیڈول پیش کیا۔ شیڈول کے مطابق کنٹونمنٹ بورڈ میں بلدیاتی انتخابات 25 اپریل جبکہ خیبر پختونخوا میں 7 جون کو بلدیاتی انتخابات ہوں گے۔ شیڈول کے تحت سندھ اور پنجاب میں بلدیاتی انتخابات 3مرحلوں میں ہوں گے۔ پہلے مرحلے میں بلدیاتی انتخابات 3 ستمبر جب کہ دوسرے مرحلے میں بلدیاتی انتخابات 4 نومبر کو ہوں گے۔
جسٹس جواد ایس خواجہ نے نظر ثانی شدہ شیڈول پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے استفسار کیا کہ پنجاب اور سندھ میں 3مرحلوں میں بلدیاتی انتخابات کا کیا مطلب ہے۔ آخر یہ احسان کس پر ہو رہا ہے۔ جس پر الیکشن کمیشن کے نمائندے نے کہا کہ انہیں اس کا علم نہیں، انہیں تو کہا گیا کہ پیش ہوجاؤ اور وہ عدالت کے روبرو حاضر ہوگئے۔ الیکشن کمیشن کے نمائندے کے جواب پر جسٹس جواد ایس خواجہ نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عدالت کے ساتھ مذاق کر رہے ہیں، اگر الیکشن کمیشن کو آئین نافذ نہیں کرنا تو بتادیں، اگر سیکرٹری الیکشن کمیشن نہیں آئیں گے تو کیا الیکشن کمیشن کو تالا لگ جائے گا، ہمیں ایسا آدمی نہیں چاہیے جسے کچھ پتا ہی نہ ہو، بے شک نائب قاصد بھیجیں مگر یہ تو بتائیں کہ 3مرحلوں کا کیا مطلب ہے۔



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…